Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

    نیتاجی کی موت پر بات کرنے سے زیادہ ان کے وژن اور مشن پر بات کرنے کی ضرورت : امرتیہ سین

    کلکتہ : نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین نے آج کہا کہ نیتاجی کا مساوات اور انصاف کا وژن زندگی کے ہر شعبے میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے ۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کی گمشدگی سے متعلق فائلوں کو عام کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے سین نے کہا کہ ان کی موت پر بحث و مباحثہ کرنے کے بجائے ضرورت اس بات کی ہے کہ نیتاجی کی زندگی پر غو ر و فکر کیا جائے ۔

    • UNI
    • Last Updated: Jan 23, 2016 06:00 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    نیتاجی کی موت پر بات کرنے سے زیادہ ان کے وژن اور مشن پر بات کرنے کی ضرورت : امرتیہ سین
    کلکتہ : نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین نے آج کہا کہ نیتاجی کا مساوات اور انصاف کا وژن زندگی کے ہر شعبے میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے ۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کی گمشدگی سے متعلق فائلوں کو عام کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے سین نے کہا کہ ان کی موت پر بحث و مباحثہ کرنے کے بجائے ضرورت اس بات کی ہے کہ نیتاجی کی زندگی پر غو ر و فکر کیا جائے ۔

    کلکتہ : نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین نے آج کہا کہ نیتاجی کا مساوات اور انصاف کا وژن زندگی کے ہر شعبے میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے ۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کی گمشدگی سے متعلق فائلوں کو عام کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے سین نے کہا کہ ان کی موت پر بحث و مباحثہ کرنے کے بجائے ضرورت اس بات کی ہے کہ نیتاجی کی زندگی پر غو ر و فکر کیا جائے ۔


    کلکتہ میں منعقد ایک تقریب میں سین نے کہا کہ مساوات اور انصاف سے متعلق نیتاجی کے وژن کی افادیت آج بھی برقرار ہے ۔مگر حکومت ہند نے ہندوستان کی آزادی کے بعد اس کو نافذ نہیں کیا ، جب کہ موجودہ تو اس سے بھی کم کام کررہی ہے ۔


    کلکتہ شہر کے نیتاجی بھون میں منعقد تقریب میں مشہور ماہر معیشت امرتیہ سین کے علاوہ معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے بھی شرکت کی ۔ سین نے کہا کہ ملک اس وقت جن حالات سے گزررہا ہے ایسے میں نیتاجی کے نظریات و فکر کو زندگی کے تمام شعبوں میں نافذ کرنے کی سخت ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو فرقہ واریت کی بنیاد پر تقسیم کرنے


    ی کوشش کی جارہی ہے اور سیکولرازم کا لفظ غلط معنوں میں استعمال کیا جارہا ہے ۔

    نیتاجی کی گمشدگی سے متعلق فائلوں کو عام کیے جانے پر کہا کہ اب دیکھنا ہوگا ان فائلوں میں کیا ہے مگر ان کے مرنے کی وجوہات پر بحث کرنے سے زیادہ ضروری ہے کہ ان کے وژن اور نظریہ پر بات چیت کی جائے اور اس کو عام کرنے کی کوشش کی جائے ۔

    First published: Jan 23, 2016 06:00 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading