ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال : CAA-NRC پر امت شاہ نے کہا : دراندازوں کو ہم کیوں نہیں بھگائیں ؟

West Bengal Assembly elections: امت شاہ نےایک بار پھر این آر سی کے نفاذ کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے دراندازوں کو بھگانے کیلئے این آر سی بھی نافذ کیا جاسکتا ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امت شاہ اور بی جے پی کے دیگر لیڈروں نے واضح لفظوں میں کہا تھا کہ اس وقت این آر سی کے نفاذ کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 16, 2021 07:46 PM IST
  • Share this:
مغربی بنگال : CAA-NRC پر امت شاہ نے کہا : دراندازوں کو ہم کیوں نہیں بھگائیں ؟
مغربی بنگال : CAA-NRC پر امت شاہ نے کہا : دراندازوں میں ہم کیوں نہیں بھگائیں ؟

کلکتہ : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا ہے کہ 2مئی کو مغربی بنگال کےلئے ایک نئی صبح کا آغاز ہوگا اور سونار بنگلہ کی تعمیر کا آغاز ہوگا ۔ امت شاہ نےایک بار پھر این آر سی کے نفاذ کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے دراندازوں کو بھگانے کیلئے این آر سی بھی نافذ کیا جاسکتا ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امت شاہ اور بی جے پی کے دیگر لیڈروں نے واضح لفظوں میں کہا تھا کہ اس وقت این آر سی کے نفاذ کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔


راہل گاندھی کو سیاح قرار دیتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ بنگال میں وہ گھومنے کےلئے آتے ہیں ۔ بنگال میں کئی مراحل کی پولنگ ہوچکی ہے ، مگر راہل بابا نظر نہیں آرہے ہیں ۔ ایک ریلی سے خطاب کرکے این ڈی اے کی تنقید کی ہے ۔ انہیں معلوم نہیں ہے کہ این ڈی اے قوم پرستی میں یقین رکھتی ہے اور ہندوستان کو خود انحصاری کی طرف لے جارہی ہے ۔


دراندازی کے معاملہ پر شاہ نے کہا کہ درانداز ہمارے نوجوانوں کی ملازمتیں اور غریبوں کا کھانا چھین رہے ہیں ۔ اگر بنگال میں دراندازی پر قابو نہ پایا گیا تو یہ نہ صرف بنگال بلکہ پورے ملک کے لئے خطرہ ہوگا ۔ انہوں نے شہریت کے معاملہ پر ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی نہیں چاہتی ہیں کہ متوا اور دیگر قبائلیوں کو شہریت نہیں ملنی چاہیے ۔


انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آتے ہی شہریت ترمیمی ایکٹ کو نافذ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں 70 سال سے لوگ مقیم ہیں اور انہیں ہندوستانی شہریت نہیں ملی ہے ۔وہ مہاجر کے طور پر زندگی گزاررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسے لوگوں کو ہندوستانی ہونے کی شناخت دینے کے ساتھ ساتھ ان کی باز آبادی کاری کیلئے بھی فنڈ مختص کیا ہے ۔

امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی بنگال میں 200 سے زائد سیٹیوں پر کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت بنائے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 16, 2021 07:40 PM IST