ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بی جے پی میں 'بغاوت' سے نمٹنے کے لئے امت شاہ خود پہنچے پٹنہ

پٹنہ۔ بہار اسمبلی انتخابات میں جیت کو یقینی بنانے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Sep 29, 2015 04:10 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی میں 'بغاوت' سے نمٹنے کے لئے امت شاہ خود پہنچے پٹنہ
پٹنہ۔ بہار اسمبلی انتخابات میں جیت کو یقینی بنانے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔

پٹنہ۔ بہار اسمبلی انتخابات میں جیت کو یقینی بنانے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ آج اپنے سات روزہ بہار دورے پر پٹنہ پہنچے۔ بہار انتخابات کی کمان وہ خود سنبھالیں گے۔ بی جے پی کے ایک رہنما نے بتایا کہ پٹنہ پہنچنے کے بعد ہی شاہ انتخابات کو لے کر حکمت عملی بنانے میں جٹ گئے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرنا شروع کر دیا ہے۔


بی جے پی کے ریاستی نائب صدر سنجے ميوكھ نے بتایا کہ پارٹی صدر ان سات دنوں میں نہ صرف عوام کے درمیان جائیں گے، بلکہ پارٹی کارکنوں سے بھی براہ راست بات چیت کریں گے۔ شاہ کے ساتھ مرکزی وزرا دھرمیندر پردھان، روی شنکر پرساد، جے پی نڈا، اننت کمار، سنتوش گنگوار اور سادھوی نرنجن جیوتی جیسے لیڈران بھی بہار میں کیمپ کریں گے۔


بی جے پی ذرائع کے مطابق، ٹکٹوں کی تقسیم سے ناراض پارٹی کارکنوں کو منانے کا کام خود امت شاہ نے اپنے ذمہ لیا ہے اور وہ کارکنوں سے خود بات کریں گے۔


ميوكھ نے بتایا کہ منگل کو مرکزی وزراء اور بہار کے رہنماؤں سے الیکشن کی حکمت عملی اور مہم کو لے کرمیٹنگ کے بعد شاہ بدھ کو بیگو سرائے میں پہلے مرحلے کی پولنگ والے اضلاع کے کارکنوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور وہاں اہم لوگوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ جمعہ کو شاہ اورنگ آباد میں دوسرے مرحلے کی پولنگ والے اضلاع کے کارکنوں کی کانفرنس میں حصہ لیں گے۔

اس کے بعد شاہ کا پورنیہ، کٹیہار، مظفر پور اور سپول کے علاقوں میں بھی جانے کا پروگرام ہے۔ شاہ انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے اور کارکنان کی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
First published: Sep 29, 2015 04:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading