امفان طوفان : کولکاتہ نے کبھی نہیں دیکھا تھا ایسا منظر ، طوفان کی شدت میں طیارے بھی ہلنے لگے
امفان طوفان : کولکاتہ نے کبھی نہیں دیکھا تھا ایسا منظر ، طوفان کی شدت میں طیارے بھی ہلنے لگے
اٸر پورٹ اتھارٹی کے مطابق دمدم ائر پورٹ پر اس وقت کم از کم 42 طیارے کھڑے ہیں ۔ ہر ایک طیارے کا وزن 40 ٹن ہے۔ 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار آنے والے طوفان کا مقابلہ کرنے سے یہ طیارے قاصر تھے اور وہ بھی ہوا کے ساتھ ہل رہے ہیں ۔
گزشتہ ایک صدی میں کولکاتہ نے اس سے پہلے کبھی ایسا طوفان نہیں دیکھا تھا ۔ ریاست کے عوام کل شام ایک خوفناک تجربے سے دوچا ر ہوئے۔ طوفان کی شدت کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتا ہے کہ دمدم ائیرپورٹ پر کھڑے کئی طیارے طوفان کی شدت میں الٹ گئے ۔ ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق دمدم ائیرپورٹ پر اس وقت کم از کم 42 طیارے کھڑے ہیں ۔ ہر ایک طیارے کا وزن 40 ٹن ہے۔ 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار آنے والے طوفان کا مقابلہ کرنے سے یہ طیارے قاصر تھے اور وہ بھی ہوا کے ساتھ ہل رہے ہیں ۔ ائیرپورٹ پر پانی بھی جمع ہوگیا ہے ، جس کی وجہ سے ائیر پورٹ عملہ خوف زدہ ہوگیا ۔ کئی چھوٹے طیارے کو پہلے ہی دوسری جگہ منتقل کردیا گیا تھا ۔
ائیرپورٹ اتھارٹی کو خدشہ تھا کہ اگریہ طیارے الٹ جائیں گے ، تو دوسرے طیارے کو شدید نقصان پہنچے گا ۔ ائیرپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ اس طوفان سے ائیرپورٹ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔ مگر طوفان کی شدت میں ائیرپورٹ کے سیشے چکناچور ہوگئے ۔ ٹنل کے تمام دروازے بند کردیئے گئے تھے ، لیکن طوفان کے سامنے موٹے شیشے ٹک نہیں ٹک سکے ۔ ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود کارکنان خوف زدہ تھے ۔
کولکاتہ ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر کوشک بھٹاچاریہ نے بتایا ہے کہ ہم سب خوف زدہ تھے ۔ امفان طوفان کی شدت اتنی تھی کہ ائیرپورٹ کے شیڈ ہوا میں اڑنے لگے تھے ۔ اشتہارات کے بورڈ کھول دئے گئے تھے ، کیوں کہ ان کے گرنے کی وجہ سے شدید نقصان ہوسکتا تھا ۔ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس وقت فضائی سروس بند ہے ۔ تاہم طوفان کی وجہ سے کارگو طیارے بھی بند کردئے گئے ہیں ۔ جمعہ سے پہلے کولکاتہ ائیرپورٹ سے کسی بھی طرح کی پروازوں کی اجازت نہیں ہوگی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔