ہوم » نیوز » امراوتی

سکریٹری کے نتیش کی پارٹی جوائن کرنے کے بعد انجمن ترقی اردو بہار پر چڑھا سیاسی رنگ

انجمن ترقی اردو بہار ایک بار پھر سے سرخیوں میں ہے۔ تازہ معاملہ انجمن کے سکریٹری کے جے ڈی یو پارٹی میں شامل ہونے سے جڑا ہے۔ محبان اردو نے سوال کھڑا کیا ہے کہ سکریٹری کے جے ڈی یو میں شامل ہونے کے بعد کیا انجمن اردو کے فروغ کے تعلق سے سنجیدہ کام کر سکےگی۔

  • ETV
  • Last Updated: Jun 20, 2017 05:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سکریٹری کے نتیش کی پارٹی جوائن کرنے کے بعد انجمن ترقی اردو بہار پر چڑھا سیاسی رنگ
انجمن ترقی اردو بہار ایک بار پھر سے سرخیوں میں ہے۔ تازہ معاملہ انجمن کے سکریٹری کے جے ڈی یو پارٹی میں شامل ہونے سے جڑا ہے۔ محبان اردو نے سوال کھڑا کیا ہے کہ سکریٹری کے جے ڈی یو میں شامل ہونے کے بعد کیا انجمن اردو کے فروغ کے تعلق سے سنجیدہ کام کر سکےگی۔

 پٹنہ ۔ انجمن ترقی اردو بہار ایک بار پھر سے سرخیوں میں ہے۔ تازہ معاملہ انجمن کے سکریٹری کے جے ڈی یو پارٹی میں شامل ہونے سے جڑا ہے۔ محبان اردو نے سوال کھڑا کیا ہے کہ سکریٹری کے جے ڈی یو میں شامل ہونے کے بعد کیا انجمن اردو کے فروغ کے تعلق سے سنجیدہ کام کر سکےگی۔


انجمن ترقی اردو بہار کی تحریک پر صوبہ میں کبھی اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہوا تھا۔ تب وقت کچھ اور تھا لیکن آج بھی انجمن اردو کے فروغ کے سلسلے میں کام کرنے کا دعویٰ کرتی رہی ہے۔ انجمن کے سکریٹری عبدالقیوم انصاری نے نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو کو جوائن کیا ہے ۔ ایسے میں اردو والے ایک بار پھر سے انجمن اور اردو کے فروغ کو لیکر سوال کرنے لگے ہیں۔ادھر انجمن ترقی اردو بہار کے سکریٹری عبدالقیوم انصاری کے مطابق پارٹی میں شامل ہونے کے بعد بھی اردو کے مسئلہ پر حکومت سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انصاری نے یہ بھی کہا کہ انجمن اردو کے فروغ کے سلسلے میں مزید کام کریگی۔

First published: Jun 20, 2017 05:20 PM IST