ہوم » نیوز » No Category

انجمن ترقی اردو بہار کے دفتر میں سرکاری ملازمین سیکھیں گے کمپیوٹر

بہار حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کے گروپ سی اور ڈی کے ملازمین انجمن ترقی اردو بہار کے دفتر میں کمپیوٹر کی تربیت حاصل کریں گے۔

  • ETV
  • Last Updated: Jan 10, 2017 07:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
انجمن ترقی اردو بہار کے دفتر میں سرکاری ملازمین سیکھیں گے کمپیوٹر
عبدالقیوم انصاری

پٹنہ۔ ایک طویل عرصہ  سے اردو داں عوام کی جانب سے بہار میں مانگ ہوتی رہی ہے کہ ان کی زیادہ تر درخواستیں اردو میں قبول کی جائیں اور ان پر جو سرکاری کاروائی ہو، وہ بھی اردو میں ان کو جانکاری اور جواب ملے۔ اس مطالبہ کے مدنظر  بہار حکومت  نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کے گروپ سی اور ڈی کے ملازمین انجمن ترقی اردو بہار کے دفتر میں کمپیوٹر کی تربیت حاصل کریں گے۔ حکومت کی جانب سے سبھی ملازمین کو کمپیوٹر سیکھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔


 اس کے مد نظر صوبائی حکومت نے مرکزی حکومت کے محکمہ آئی ٹی سے ایک سمجھوتہ  کیا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست میں کئی سینٹر بنائے گئے ہیں اس میں سے ایک انجمن ترقی اردو بہار ہے۔ انجمن کے سکریٹری نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ۱۵ دنوں کے اندر انجمن اس سمت میں کام کرنا شروع کردے گی۔


First published: Jan 10, 2017 07:06 PM IST