உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    قادری سلسلہ کے ولی محمد تیغ علی کا 59 واں پرعرس شروع

    مظفرپور : ہندوستان اولیا اور صوفیا کی سرزمین ہے۔ملک کے گوشے گوشے میں موجود ولیوں کے مزارات ومقبرے اور ان کی خانقاہیں انسانیت کے لیے رشد و ہدایت کاوسیلہ بنی ہوئی ہیں۔ بہار کا مظفرپور ضلع بھی صوفیوں کے آستانوں سے خالی نہیں۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      مظفرپور : ہندوستان اولیا اور صوفیا کی سرزمین ہے۔ملک کے گوشے گوشے میں موجود ولیوں کے مزارات ومقبرے اور ان کی خانقاہیں انسانیت کے لیے رشد و ہدایت کاوسیلہ بنی ہوئی ہیں۔ بہار کا مظفرپور ضلع بھی صوفیوں کے آستانوں سے خالی نہیں۔

      مظفرپور کے سُرکانہی شریف میں قادری سلسلہ کے ولی محمدتیغ علی رحمۃ اللہ علیہ کاآستانہ ملک بھر میں مشہور ہے۔ خانقاہ آبادانیہ پورے مظفرپورضلع میں دینی تعلیم کااہم مرکز ہے ۔ ان دنوں محمدتیغ علی کا 59 واں عرس جاری ہے۔اس موقع پر کئی علمی وادبی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔

      محمدتیغ علی رحمۃ اللہ علیہ کوتعلیم وتعلم میں کافی دلچسپی تھی۔ انہوں نے مظفرپور شہرمیں اپنے استاد شاہ آبادانی کے نام پر خانقاہ آبادانیہ قائم کی تھی ، جوآج بھی موجود ہے۔ سُرکانہی شریف میں ہرسال یکم اوردوئم ربیع الثانی کومحمدتیغ علی رحمۃ اللہ علیہ کی یادمیں عرس کااہتمام کیاجاتا ہے۔ عرس میں بلاتفریق مذہب وملت ملک کے گوشے گوشے سے عقیدت مند یہاں آتے ہیں۔

      First published: