ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار کی خانقاہوں نے مسلمانوں سے کی اپیل، لاک ڈاؤن پر سختی سے کریں عمل

خانقاہ منعمیہ میتن گھاٹ پٹںہ سٹی نے لوگوں کو ایک بار پھر سے لاک ڈاؤن کے معاملے پر حکومت کو تعاون دینے اور گھروں میں عبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • Share this:
بہار کی خانقاہوں  نے مسلمانوں سے کی اپیل، لاک ڈاؤن پر سختی سے کریں عمل
بہار کی خانقاہوں نے مسلمانوں سے کی اپیل، لاک ڈاؤن پر سختی سے کریں عمل

پٹنہ۔ لاک ڈاؤن پر جہاں مکمل طریقہ سے عمل کیا جارہا ہے وہیں کچھ ضلعوں میں ایسی بھی تصویریں دکھائی دیتی ہیں جہاں لوگ سڑکوں پر گھومتے نظر آتے ہیں، عبادت کی جگہوں پر بھی دیکھے جاتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا رہا تو لاک ڈاؤن کا مقصد مکمل طریقہ سے پورا نہیں ہو سکے گا۔ اس لئے حکومت کے ساتھ ہی سماجی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے بھی بار بار اپیل کی جارہی ہیکہ لوگ اپنے گھروں میں رہیں اور حکومت کا پورا تعاون کریں۔


اسی درمیان بہار کی خانقاہوں کی جانب سے عام لوگوں کے لئے اپیل جاری کی گئی ہے۔ واضح رہیکہ خانقاہ منعمیہ میتن گھاٹ پٹنہ سٹی سے لگاتار لاک ڈاؤن کو فالو کرانے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ خانقاہ منعمیہ میتن گھاٹ پٹںہ سٹی نے لوگوں کو ایک بار پھر سے لاک ڈاؤن کے معاملے پر حکومت کو تعاون دینے اور گھروں میں عبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔خانقاہ منعمیہ میتن گھاٹ کے سجادہ نشین اور معروف اسلامک اسکالر مولانا ڈاکٹر شمیم الدین احمد منعمی کے مطابق دین ہمیں بندہ بنانا سکھاتا ہے اور بندہ اسے کہتے ہیں جو اپنے مالک کی مرضی کا پابند ہو۔ کل تک احکم الحاکمین کی مرضی تھی کہ ہم مسجد جاکر اس کی عبادت میں شامل ہوں اور آج اس کی مرضی یہ ہے کہ ہم اس کے دئیے ہوئے اپنے اپنے گھر میں اس کی مرضی پر راضی رہتے ہوئے عبادت کریں۔ لہذا اس کی رضا پر راضی رہتے ہوئے اپنے گھر تک ہمیں محدود رہنا چاہئے۔ اللہ کی مرضی پر راضی رہنا اصل عبادت ہے اور اس کے بندوں پر لطف و مہربانی کرنا، اس کی سب سے بڑی عبادت ہے۔




لاک ڈاؤن کے قانون کی پابندی کرتے ہوئے بغیر رنگ و نسل اور مذہب جانے، اپنے آس پڑوس کے غریب، نادار، مفلس اور ضرورت مند کی مدد ضرور کی جائے۔خانقاہوں کا بیان اپنے آپ میں کافی اہم ہوتا ہے۔ اس لئے کہ خانقاہوں کے دروازے پر سبھی سماج کے لوگوں کی آمد ہوتی ہے۔ خانقاہیں نہ صرف بھائی چارہ کا پیغام دیتی آئی ہیں بلکہ مصیبت کے وقت خانقاہوں نے مدد کرنے اور لوگوں کو بیدار کرنے کا بھی بڑا فریضہ انجام دیا ہے۔
First published: Apr 13, 2020 01:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading