آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اجودھیا کا معاملہ اٹھاکر ایک بار پھر اپنا اصل ایجنڈہ لے آئی ہے۔اویسی نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کا ’سب کا ساتھ سب وکاس‘ صرف ووٹ لینے کے مقصد سے کیا گیا ہائی ٹیک ڈرامہ ہے۔ مرکزی حکومت اپنے تمام وعدوں پر ناکام ثابت ہوگئی ہے۔
اویسی نے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ہر برس دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا اور اس نے ایسا کرکے نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دن بدن بڑھ رہی ہیں۔ سرحد پر ہر روز دہشت گردوں کے ہاتھوں جوانوں پر بلاخوف گولیاں چلائی جارہی ہیں۔
اے آئی ایم آئی ایم کے صدرنے کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ وہاں حالات دن بدن بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ بی جے پی اپنے فائدے کے لئے کشمیر میں الیکشن سے قبل حکومت سے علیحدہ ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے کشمیر میں نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانا پڑا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔