ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

این آر سی اور سی اے اے نافذ کر کےہندو اورمسلمانوں میں پھوٹ ڈالنا چاہتی ہے مودی حکومت: اسد الدین اویسی

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے یہاں ایک اجلاس کو خطاب کرتے ہوئےکہا کہ این آرسی اورسی اے اے جیسے کالے قانون کولیکر ان کی لڑائی مرکز کی مودی حکومت سے ہے۔ حکومت قانون نافذکر کے ہندو اور مسلم کے مابین تفریق کرنا چاہتی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 29, 2019 10:16 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
این آر سی اور سی اے اے نافذ کر کےہندو اورمسلمانوں میں پھوٹ ڈالنا چاہتی ہے مودی حکومت: اسد الدین اویسی
اسد الدین اویسی نےکہا- ہندو اورمسلمانوں میں پھوٹ ڈالنا چاہتی ہے مودی حکومت۔ فائل فوٹو

کشن گنج: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم ) سپریمو اسد الدین اویسی نے آج کہاکہ مرکزی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) زیرقیادت نریندرمودی حکومت این آرسی اورشہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کو نافذ کرکے ہندواورمسلمانوں کے مابین پھوٹ ڈالنا چاہتی ہے ۔ جس کوکبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائےگا۔  اویسی نے یہاں ایک اجلاس کو خطاب کرتے ہوئےکہا کہ این آرسی اور سی اے اے جیسےکالے قانون کولے کران کی لڑائی مرکزکی مودی حکومت سے ہے۔ حکومت قانون نافذ کرکےہندواورمسلم کے مابین تفریق کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ مودی حکومت کی منشا کو وہ کبھی پورانہیں ہونے دیں گے۔


مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نےکہا کہ بہارکےایک ایک مسلمانوں نےآزادی کی لرائی میں قربانیاں دی تھیں۔ انہوں نےالزام عائد کیا کہ وزیراعظم نریندرمودی ملک کے مسلمانوں سےنفرت کرتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ اس قانون کے تحت بنگلہ زبان بولنےوالے500000 لوگوں کو ڈینٹیشن کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ انہیں راشٹریہ جنتادل( آرجے ڈی) صدرلالو پرساد یادو، بہارکے وزیراعلیٰ اورجنتادل یونائٹیڈ( جےڈی یو) کے قومی صدرنتیش کمار، کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی یا پھروزیراعظم کسی سے بھی ڈرنہیں لگتا ہے۔ وہ ڈرکی بنیاد پرکھڑے نہیں ہوئے ہیں۔  انہوں نےکہا کہ وہ آج یہاں آئین اورملک کی حفاظت کیلئےکھڑے ہوئے ہیں۔ ملک کو نقصان پہچانےکا مطلب ہےانہیں نقصان پہنچانا۔

اسد الدین اویسی نےکہا کہ ہندوستان کےآئین کوخراب کرنےکیلئے ملک بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارکو بھی معاف نہیں کرے گا۔ آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اورنتیش کماراپنی آنکھیں بند کرکےبیٹھے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ کیرل کی طرزپربہارکی عوام وزیراعلیٰ نتیش کمارسے بھی اپیل کرتی ہےکہ ریاست میں قومی مردم شماری رجسٹر( این پی آر) نافذ نہ ہو۔ حالانکہ نتیش کمارابھی وزیراعظم مودی کےساتھ کھیل کھیل رہے ہیں۔ غورطلب ہےکہ بہار میں حال ہی میں ضمنی انتخاب میں کشن گنج اسمبلی حلقہ سےاے آئی ایم آئی ایم امیدوارقمر الہدیٰ نے جیت درج کی ہے ۔ قمرالہدیٰ کےجیتنے سے بہارمیں پہلی باراے آئی ایم آئی ایم کا کھاتہ کھلا ہے۔

First published: Dec 29, 2019 10:16 PM IST