تامول پور : وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کو آسام کے تامول پور میں ریلی سے خطاب کیا ۔ اس دوران وزیر اعظم مودی کی تقریر کے دوران بی جے پی کا ایک کارکن ممکنہ طور پر پانی نہ مل پانے کی وجہ سے بیہوش ہوگیا ۔ وزیر اعظم مودی نے جیسے ہی دیکھا تو انہوں نے اسٹیج سے وزیر اعظم دفتر کی میڈیکل ٹیم کو ہدایت دی کہ وہ کارکن کے پاس پہنچے ۔
وزیر اعظم مودی نے اسٹیج سے کہا کہ یہ جو پی ایم او کی میڈیکل ٹیم ہے وہ جائے ، ذرا وہاں کارکن کو پانی کی کمی کی وجہ سے تکلیف ہوئی ہے ، فورا ان کی مدد کیجئے ۔ میرے ساتھ جو ڈاکٹرس آئے ہیں وہ ذرا اس ساتھی کی مدد کریں ، انہیں پانی کی کمی کی وجہ سے کچھ تکلیف ہوئی ہے ۔
اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ این ڈی اے کی ڈبل انجن سرکار نے گزشتہ پانچ سالوں میں آسام کے لوگوں کو دوہرا فائدہ دیا ہے ۔ ترقی ہورہی ہے ، کنیکٹویٹی میں سدھار ہورہا ہے ، جس سے خواتین کیلئے زندگی آسان ہورہی ہے اور نوجوانوں کیلئے مواقع بڑھ رہے ہیں ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سیاسی تجربہ کی بنیاد پر ، عوام کے پیار کی زبان اور عوام کے آشیرواد کی طاقت پر میں کہتا ہوں کہ آسام میں ایک مرتبہ پھر آپ لوگوں نے این ڈی اے سرکار کو بنانا طے کرلیا ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آسام کی پہچان کی بار بار بے حرمتی کرنے والے لوگ ، یہاں کے عوام کو برداشت نہیں ہیں ۔ آسام کو دہائیوں تک تشدد اور عدم استحکام دینے والے اب آسام کے لوگوں کو ایک لمحہ کیلئے بھی قبول نہیں ہیں ۔ آسام کے لوگ ترقی ، استحکام ، امن ، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کے ساتھ ہیں ۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد آج تامول پور میں آپ کے درشن کرنے کا مجھے موقع ملا ۔ ان دونوں مرحلوں کے بعد آسام میں پھر ایک مرتبہ این ڈی اے سرکار ، یہ لوگوں نے طے کرلیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔