ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

آسام حکومت نے جاری کیا پہلا این آر سی ڈرافٹ، صرف 1.9 کروڑ لوگ ہی جائز شہری

آسام کی حکومت نے اتوار کو قومی شہری رجسٹر (این آر سی) کا پہلا مسودہ جاری کیا ہے جس کے مطابق، 1.9 کروڑ افراد کو ہی ہندوستان کا جائز شہری قرار دیا گیا ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آسام حکومت نے جاری کیا پہلا این آر سی ڈرافٹ، صرف 1.9 کروڑ لوگ ہی جائز شہری
آسام کے ضلع ناگاوں کے جوریا گاوں میں قومی شہری رجسٹر کا پہلا مسودہ جاری ہونے سے قبل سڑک پر گشت کر رہے سی آر پی ایف کے اہلکاروں کے سامنے سے گزرتے ہوئے گاوں کے باشندے۔ تصویر، رائٹرز۔

گوہاٹی۔ آسام کی حکومت نے اتوار کو قومی شہری رجسٹر (این آر سی) کا پہلا مسودہ جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق، 1.9 کروڑ افراد کو ہی ہندوستان کا جائز شہری قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ، مجموعی طور پر 3.29 کروڑ لوگوں نے اس کے لئے درخواستیں دی تھیں۔


کہا جا رہا ہے کہ حکومت نے آسام میں بنگلہ دیشی دراندازوں کو نکالنے کے لئے این آر سی ڈرافٹ جاری کیا ہے۔ اس کے تحت ریاست میں رہنے والے افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس کا حکم دیا تھا۔ وہ درخواست دہندگان جن کے نام اس رجسٹر میں درج نہیں ہیں، ان کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔


دوسرا مسودہ جلد ہی آ ئے گا


اتوار کو ہندوستان کے رجسٹرار جنرل شیلیش نے ایک پریس کانفرنس میں یہ معلومات دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسودہ ایک حصہ ہے، جس میں 1.9 کروڑ لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں۔ جن کے نام اس فہرست میں شامل نہیں ہیں ان کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد دوسرا مسودہ جاری کیا جائے گا۔

کانگریس نے شروع کیا تھا یہ پراسیس

بتا دیں کہ کانگریس کے وقت میں یہ پراسیس شروع ہوا تھا۔ 2005 میں کانگریس کی آسام میں حکومت تھی۔ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد اس میں تیزی آئی۔ اس پورے پراسیس پر نظر رکھ رہے سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ ریاستی حکومت 31 دسمبر تک این آر سی کا پہلا مسودہ جاری کرے۔

ریاست میں بھاری سیکیورٹی فورس تعینات

ریاست میں پہلا این آر سی مسودہ جاری ہونے کے بعد کشیدگی کا امکان اظہار کیا جا رہا ہے۔ حساس علاقوں میں خاص طور پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے لوگوں سے تحمل برتنے اور کسی بھی قسم کی افواہ میں نہ پڑنے کی اپیل کی ہے۔
First published: Jan 01, 2018 12:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading