ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

آسام کے وزیر اعلی کا بڑا بیان ، میزورم کے لوگ ہتھیاروں سے لیس ہیں، وہاں جانے پہلے سوچیں

Assam Mizoram Border Row: دراصل آسام حکومت نے سرحدی علاقے میں پرتشدد جھڑپوں میں چھ پولیس اہلکاروں کے مارے جانے کے چارروزبعد ’ذاتی تحفظ کے لئے خطرہ‘ کاحوالہ دیتے ہوئے ریاست کے شہریوں کو ہمسایہ ریاست میزورم کے سفرپرنہ جانے کامشورہ دیا جاری کیا ہے۔

  • Share this:
آسام کے وزیر اعلی کا بڑا بیان ، میزورم کے لوگ ہتھیاروں سے لیس ہیں، وہاں جانے پہلے سوچیں
Assam Mizoram Border Row: دراصل آسام حکومت نے سرحدی علاقے میں پرتشدد جھڑپوں میں چھ پولیس اہلکاروں کے مارے جانے کے چارروزبعد ’ذاتی تحفظ کے لئے خطرہ‘ کاحوالہ دیتے ہوئے ریاست کے شہریوں کو ہمسایہ ریاست میزورم کے سفرپرنہ جانے کامشورہ دیا جاری کیا ہے۔

گوہاٹی : میزورم کے ساتھ چل رہے سرحدی تنازع کے پیش نظر آسام حکومت کے ذریعہ جاری سفری ہدایت نامہ پر ریاست کے وزیر اعلی ہمنت بسوا شرما نے جمعہ کو کہا کہ سفر پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سفر پر کوئی روک نہیں ہے ۔ ہم نے لوگوں کو میزورم جانے سے پہلے سوچنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ شہریوں کے ہاتھوں میں ہتھیار ہیں اور یہ بات تب تک جاری رہے گی جب تک میزورم سرکار ان سے ہتھیار ضبط نہیں کرلیتی ہے ۔


دراصل آسام حکومت نے سرحدی علاقے میں پرتشدد جھڑپوں میں چھ پولیس اہلکاروں کے مارے جانے کے چارروزبعد ’ذاتی تحفظ کے لئے خطرہ‘ کاحوالہ دیتے ہوئے ریاست کے شہریوں کو ہمسایہ ریاست میزورم کے سفرپرنہ جانے کامشورہ دیا جاری کیا ہے۔ حکومت نے اپنی ہدایات میں کہا کہ موجودہ سنگین صورت حال کے پیش نظر آسام کے لوگوں کو میزورم کے سفرپر نہ جانے کی صلاح دی جاتی ہے ، کیونکہ لوگوں کے ذاتی تحفظ کے لئے کسی بھی طرح کا خطرہ مول نہیں لیا جاسکتا۔


ہدایات میں اپنے کام کے سلسلے میں میزورم میں رہنے والے لوگوں کو انتہائی محتاط رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔ ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقے میں پرتشدد جھڑپوں کے کئی معاملات سامنے آئے ہیں اورتازہ ترین واقعہ کے سبب ضلع کچھار میں پولیس اہلکاروں اورشہریوں پر اندھادھند گولی باری ہوئی ہے۔


وہیں کچھ سول سوسائٹی ، طلباء اور نوجوان تنظیمیں مسلسل آسام ریاست اور اس کے لوگوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان جاری کررہی ہیں۔ آسام پولیس کے پاس دستیاب ویڈیو فوٹیج سے یہ معتبر انکشاف ہوا ہے کہ کئی شہری آٹومیٹک اسلحوں اوربھاری ہتھیاروں سے لیس ہیں۔

نیز آسام حکومت کی جانب سے جاری ایک الگ حکم میں کامروپ میٹرو اور کچھار کے ڈپٹی پولیس کمشنروں ، گواہاٹی پولیس کمشنر اور کچھار ایس پی کو ریاست میں میزروم کے سبھی لوگوں اور گوہاٹی اور سلچر میں میزورم ہاوسیز میں رہ رہے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 30, 2021 08:53 PM IST