آسام میں قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) کو لے کر ایک مرتبہ پھر سے مخالفت تیز ہو گئی ہے۔ شہریت ترمیمی بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی آخری رپورٹ پیر کے روز پارلیمنٹ میں پیش ہونی ہے۔ ایک عرصہ سے لٹکے اس بل کے خلاف صرف حزب مخالف ہی نہیں، بلکہ شیو سینا نے بھی مورچہ کھول دیا ہے۔ تاہم کانگریس، ترنمول کانگریس، سی پی ایم اور سماجوادی پارٹی پہلے ہی جے پی سی رپورٹ کے خلاف ہیں۔
آسام کے مختلف مقامات پر شہریت بل کو لے کر ہفتہ اور اتوار کے روز مظاہرہ ہوا۔ اس سے ایک دن پہلے وزیر اعظم نریند مودی نے کہا تھا کہ ان کی حکومت مجوزہ قانون کو منظوری دلانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ جس کے بعد آسام میں مظاہرین نے وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلی سربانند سونووال کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔