ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

تقریر کررہے نتیش کمار پر نوجوان نے پھینکی پیاز ، وزیر اعلی نے کہا : خوب پھینکو ، پھینکتے رہو

نوجوان نے جیسے ہی پیاز وزیر اعلی نتیش کمار کی جانب پھینکی ویسے ہی سیکورٹی اہلکار حرکت میں آگئے اور سیکورٹی گھیرا بنالیا ۔ وزیر اعلی نے سیکورٹی اہلکاروں سے اس نوجوان کو چھوڑ دینے کیلئے کہا اور اپنی تقریر جاری رکھی ۔

  • Share this:
تقریر کررہے نتیش کمار پر نوجوان نے پھینکی پیاز ، وزیر اعلی نے کہا : خوب پھینکو ، پھینکتے رہو
تقریر کررہے نتیش کمار پر نوجوان نے پھینکی پیاز ، وزیر اعلی نے کہا : خوب پھینکو ، پھینکتے رہو

بہار اسمبلی انتخابات کیلئے تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ سات نومبر کو ہوگی اور اس مرحلہ میں 15 اضلاع کی 76 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی ۔ تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ کیلئے تشہیری مہم زوروں پر ہے اور سبھی پارٹیوں نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے ۔ اسی سلسلہ میں وزیر اعلی نتیش کمار نے مدھوبنی کے ہرلاکھی اسمبلی حلقہ میں جے ڈی یو امیدوار سدھانشو شیکھر کیلئے عوامی ریلی کو خطاب کیا ۔ حالانکہ یہاں جب وزیر اعلی نتیش کمار انتخابی ریلی میں روزگار اور نوکری کی بات کررہے تھے ، تبھی ایک نوجوان نے وزیر اعلی نتیش کمار کی طرف اسٹیج پر پیاز پھینک دی ۔ بتایا جارہا ہے کہ نوجوان نے پیاز کی قیمتوں سے پریشان ہونے کے بعد احتجاج کرتے ہوئے ایسا کیا ۔ وزیر علی نتیش کمار نے فورا ہی نوجوان کی جانب مخاطب ہوکر کہا : خوب پھینکو ، خوب پھینکو ، پھینکتے رہو ، اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔


حالانکہ نوجوان نے جیسے ہی پیاز وزیر اعلی نتیش کمار کی جانب پھینکی ویسے ہی سیکورٹی اہلکار حرکت میں آگئے اور سیکورٹی گھیرا بنالیا ۔ وزیر اعلی نے سیکورٹی اہلکاروں سے اس نوجوان کو چھوڑ دینے کیلئے کہا اور اپنی تقریر جاری رکھی ۔ اس دوران پیاز پھینکنے والے شخص نے مسلسل نعرے بازی کی اور کہا کہ شراب کھلے عام فروخت ہو رہی ہے ، تسکری ہورہی ہے ، لیکن آپ کچھ نہیں کر پارہے ہیں ۔


بتادیں کہ اس سے پہلے مظفرپور کے سکرا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران نتیش کمار کے ہیلی کاپٹر کی طرف کسی شخص نے چپل پھینکی تھی ۔ حالانکہ چپل ہیلی کاپٹر تک نہیں پہنچ سکی ۔ وزیر اعلی کی ریلی میں خلل پیدا کرنے کے الزام میں تین لوگوں کو حراست میں لیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ نتیش کمار کی ریلی میں مردہ آباد کے نعرے بھی لگ چکے ہیں ۔


وزیر اعلی نتیش کمار کو انتخابی تشہیر کے دوران کئی مرتبہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑچکا ہے ۔ ان کے خلاف نعرے بازی کی گئی ہے ۔ جبکہ خود نتیش نے بھی نعرے بازی کرنے والے لوگوں کو روکا ہے ۔ مظفرپور کی ریلی میں بھی نتیش کے سامنے ہی کچھ لوگوں نے لالو یادو زندہ آباد کے نعرے لگائے تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 03, 2020 05:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading