لگاتار شکستوں سے پریشان آسٹریلیا ئی کپتان اسمتھ کی کھلاڑیوں کو نصیحت ، دباو میں آکر نہ کریں ایسی غلطی
آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ
آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ہندستانی ٹیم کے خلاف مسلسل دوسری شکست کے بعد کہا کہ ٹیم کے بلے بازوں نے دباؤ میں آکر خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو اس شکست کی وجہ بنا
کولکاتہ: آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ہندستانی ٹیم کے خلاف مسلسل دوسری شکست کے بعد کہا کہ ٹیم کے بلے بازوں نے دباؤ میں آکر خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو اس شکست کی وجہ بنا۔ آسٹریلیا کو جمعرات کوایڈن گارڈن میں ہندستان سے دوسرے یک روزہ میچ میں 50رنوں سے ہار گئی جس کے بعد میزبان ٹیم نے0-2 سے سبقت حاصل کرلی۔ دونوں افتتاحی بلے ڈیوڈ وارنر اور ہلٹن کارٹ رائٹ ایک ایک رن پر آؤٹ ہئے اور بائیں ہاتھ اسپنر گیندباز کلدیپ یادو نے اس خراب بیٹنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیٹ ٹرک بنالی۔ عالمی چمپئن ٹیم اب پانچ میچوں کی سیریز میں پیچھے چل رہی ہے جو اس کی بیرون ملک مقابلوں میں لگاتار دسویں شکست بھی ہے۔ کپتان اسمتھ نے 59 اور مارکس سٹوینس نے ناٹ آؤٹ 62 رن بنائے، اور ٹیم کو 200کے اسکور تک پہنچادیا۔ میچ کے بعد کپتان نے کہا ’’بلے بازوں نے بہت غلطیاں کی ہیں مجھے لگتا ہے کہ یہ کچھ زیادہ ہو رہا ہے اورسچ کہوں، یہ تمام فارمیٹس میں ہو رہا ہے‘‘۔ ا سمتھ نے کہا کہ "ہم نے بہت جلدی وکٹ گنوادیئے ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ ہمارے کھلاڑیوں نے بہت مشق کی ہے اور اب وقت ہے جب وہ فیلڈ پر اپنی صلاحیتیں اجاگرکریں۔ جب آپ دباؤ میں ہوں تو گھبراکر مظاہرہ نہ کریں ۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے پہلے ون ڈے میں بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے اور اس میچ میں بھی بیوقوفانہ غلطیاں کردیں۔”
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔