اگر آپ کی جانکاری کے بغیر آپ کے بینک اکاؤنٹ میں راتوں۔رات روپئے جمع ہو جائیں تو آپ کا ریئیکشن کیسا ہوگا۔؟ ظاہر سی بات ہے کہ آپ اس سے حیران ہی ہوں گے۔ بتادیں کہ مغربی بنگال کے بردھمان ضلع کے لوگ بھی ہیں جہاں کے 3 بینکوں کے کسٹمرس کے اکاؤنٹ میں کسی انجان شخص نے 25۔25 ہزار روپئے جمع ہوئے ہیں۔ بردھمان ضلع کی کیتوگرام 2 نومبر پنچایت سمیتی کے شبلون، بیلون، ٹولاباڑی، سین پاڑہ، امبال گرام اور گنگاٹی کری جیسے کئی علاقوں میں لوگوں کے بینک اکاؤنٹ میں ہیسے جمع ہو چکے ہیں۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ ایسا ایک بار نہیں بلکہ 2۔2 بار ہوا ہے۔
دس سے 25 ہزار روپئے ہوئے جمع: جتنے بھی لوگوں کو پیسے ملے ہیں ان کے اکاؤنٹ میں 10 ہزار یا25 ہزار روپئے تک کی رقم آئی ہے۔ یہ پیسے ان لوگوں کو ملے ہیں جن کا اکاؤنٹ یو کو بینک، یونائیٹیڈ بینک آف انڈیا اور ایس بی آئی میں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بارے میں پوچھا گیا تو انہیں بھی اس کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔ آپ کو بتادیں جب سے لوگوں کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے ہیں بینک کے باہر لوگوں کی لمبی قطارلگ گئی ہیں۔ لوگوں کے اکاؤنٹ میں یہ پیسہ (این ای ایف ٹی ) کے ذریعے آرہا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔