لوک سبھا الیکشن کولےکراتوارکوآئے ایگزٹ پول کے نتائج کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ، میم، تصویروں اورالیسٹریشنس سے بھرگیا۔ لوگوں نےایک کے بعد ایک پوسٹ اورٹوئٹ کرنے شروع کئے۔ انہی لوگوں میں سے ایک رہے بی جے پی کے ممبرپارلیمنٹ بابل سپریو، جنہوں نےکچھ ایسا ٹوئٹ کیا کہ وہ چرچا کا موضوع بن گیا۔
انہوں نےایک تصویرٹوئٹ کی، اس تصویرمیں لکھا تھا 'آئے گا توراہل گاندھی ہی'۔ ایک بار توبابل سپریوکی طرف سےکیا ہوا یہ ٹوئٹ دیکھ کرسبھی حیران رہ گئے، لیکن اس ٹوئٹ کے نیچے چھوٹےالفاظ میں لکھا تھا 'تھائی لینڈ ٹورازم'۔ اس کے بعد لوگوں کو اس بارے میں بابل سپریوکا مقصد واضح ہوگیا۔ اس فوٹوکے ساتھ بابل سپریونےلکھا کہ میں اسے شیئرکرنے سے خود کونہیں روک سکتا، جس نے بھی یہ بنایا ہے، وہ جینیئس ہے۔
مہا گٹھ بندھن کوکہا تھا مہا ٹھگ بندھناس سے کچھ دن پہلے ہی بی جے پی لیڈر بابل سپریونےاپوزیشن کےعظیم اتحاد (مہا گٹھ بندھن)) کو لےکرزبررست حملہ کیا تھا۔ انہوں نےکہا تھا کہ یہ مہا گٹھ بندھن نہیں ہے، ہندوستان کے لوگ اس مہا ٹھگ بندھن کوکبھی ووٹ نہیں دیں گے۔ یہ لوگ خود کوہمیشہ سیاست سے اوپررکھتےآئے ہیں۔
درج ہوئی بابل سپریو پرایف آئی آرواضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے آسنسول سے بی جے پی کے امیدواربابل سپریوکے خلاف پولیس کومعاملہ درج کرنےکےاحکامات دیئےتھے۔ سپریونےایک بوتھ میں جبراً گھس کر پولنگ ایجنٹ کودھمکایا تھا۔ اس بات کی جانچ کرنےکے بعد کمیشن نےالزامات کو صحیح پایا تھا اوران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے معاملہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد بابل سپریونےکہا تھا کہ 6 مرحلوں تک الیکشن کمیشن خاموش تھا اورممتا بنرجی اوران کے معاونین جمہوریت اورانسانیت کا قتل کررہے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔