ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

آسام میں بہار جیسا 'جشن' منائے گی بھارتیہ جنتا پارٹی: مولانا بدرالدین اجمل

گوہاٹی۔ ایگزٹ پول میں آسام میں بی جے پی کی جیت بتائی گئی ہے لیکن نتائج آنے سے پہلے ریاست کے بڑے مسلم لیڈر بدرالدین اجمل نے بی جے پی کی جیت کی قیاس آرائیوں کو درکنار کر دیا ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: May 19, 2016 09:09 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آسام میں بہار جیسا 'جشن' منائے گی بھارتیہ جنتا پارٹی: مولانا بدرالدین اجمل
آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ( اے آئی یو ڈی ایف) کے چیف اور لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ بدرالدین اجمل: فائل فوٹو۔

گوہاٹی۔ ایگزٹ پول میں آسام میں بی جے پی کی جیت بتائی گئی ہے لیکن نتائج آنے سے پہلے ریاست کے بڑے مسلم لیڈر بدرالدین اجمل نے بی جے پی کی جیت کی قیاس آرائیوں کو درکنار کر دیا ہے۔ اجمل نے کہا ہے کہ نتائج جب آنے شروع ہوں گے تو بی جے پی صرف ابتدائی دو گھنٹوں میں جشن منائے گی جیسا اس نے بہار کے نتائج کے وقت کیا تھا۔ اس کے بعد تصویر صاف ہو جائے گی اور ہم جشن منائیں گے۔


بدرالدین پر بی جے پی سے قریب ہونے کے الزام لگتے رہے ہیں۔ انہوں نے الیکشن سے قبل کانگریس سے اتحاد نہیں کیا لیکن بی جے پی پر حملہ بھی وہ مسلسل ہی بولتے رہے ہیں۔ انہوں نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے کہا کہ ایگزٹ پول غلط ثابت ہوں گے اور ان کی پارٹی اےآئی یو ڈی ایف 30 سے ​​40 نشستیں جیتے گی۔ انہیں اس کا پورا بھروسہ ہے۔

First published: May 19, 2016 09:09 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading