ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار : بیگو سرائے میں کارتک پورنما پراشنان کے دوران بھگدڑ ، 4 خواتین کی موت ، 12 سے زائد افراد زخمی

بہار میں ضلع بیگو سرائے کے چكيا تھانہ علاقہ کے سمريا گھاٹ پر کارتک پورنما کے موقع پر اشنان کے دوران مچی بھگدڑ میں آج تین خواتین کی موت ہو گئی

  • UNI
  • Last Updated: Nov 04, 2017 11:16 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار : بیگو سرائے میں کارتک پورنما پراشنان کے دوران بھگدڑ ، 4 خواتین کی موت ، 12 سے زائد افراد زخمی
بہار میں ضلع بیگو سرائے کے چكيا تھانہ علاقہ کے سمريا گھاٹ پر کارتک پورنما کے موقع پر اشنان کے دوران مچی بھگدڑ میں آج تین خواتین کی موت ہو گئی

بیگو سرائے : بہار میں ضلع بیگو سرائے کے چكيا تھانہ علاقہ کے سمريا گھاٹ پر کارتک پورنما کے موقع پر اشنان کے دوران مچی بھگدڑ میں آج 4 خواتین کی موت ہو گئی اور 12 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ( صدر) متھلیش کمار نے یہاں بتایا کہ کارتک پورنما کے موقع پر سمريا گھاٹ پر لوگ گنگا ندی میں اشنان کر رہے تھے کہ تب ہی اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ حادثہ میں تین خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

مسٹر کمار نے بتایا کہ مرنے والوں کی فوری شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔ زخمیوں کو بیگو سرائے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کے سینئر افسران موقع پر پہنچ کر کیمپنگ کررہےہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

First published: Nov 04, 2017 11:14 AM IST