ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کالج پرنسپل کی شرمناک حرکت! نشیلی دوا دے کر ملازمہ کی آبروریزی کی اور پھر حاملہ ہوئی تو کرڈالا ایسا گھنونا کام ، کیس درج

لاک ڈاون کے دوران متاثرہ حاملہ ہوگئی اور جب اس نے اس بات کی خبر ملزم کو دی اور شادی کرنے کیلئے کہا تو ملزم نے اسقاط حمل کرانے کیلئے کہا اور بات نہیں ماننے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔

  • Share this:
کالج پرنسپل کی شرمناک حرکت! نشیلی دوا دے کر ملازمہ کی آبروریزی کی اور پھر حاملہ ہوئی تو کرڈالا ایسا گھنونا کام ، کیس درج
کالج پرنسپل کی شرمناک حرکت! نشیلی دوا دے کر ملازمہ کی آبروریزی کی اور پھر حاملہ ہوئی تو کرڈالا ایسا گھنونا کام ، کیس درج

بہار کے بیگو سرائے میں آیورویدک کالج کے پرنسپل کی گھنونی کرتوت سامنے آئی ہے ۔ الزامات کے مطابق پرنسپل نے شادی کا جھانسہ دے کر کالج میں کنٹریکٹ پر کام کررہی خاتون ملازمہ کا دو سالوں تک جنسی استحصال کیا ۔ متاثرہ خاتون جب حاملہ ہوگئی تو پرنسپل نے شادی کرنے سے انکار کردیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ متاثرہ نے خاتون تھانہ میں ملزم پرنسپل کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے ۔ پولیس معاملہ کی چھان بین میں مصروف ہوگئی ہے ۔


ضلع کے مفصل تھانہ حلقہ کے موہن پور کی رہنے والی متاثرہ خاتون شوہر کی موت کے بعد آیورویدک کالج میں اٹینڈنٹ کے عہدہ پر نوکری کرنے لگی ۔ کچھ دن گزرنے کے بعد کالج پرنسپل نے اس کو اپنے گھر کھانا بنانے کیلئے آنے کو کہا ۔ جب متاثرہ نے کھانا بنانے سے منع کردیا تو ملزم نے اس کو نوکری سے نکال دینے کی دھمکی دی ۔ نوکری چلے جانے کے ڈر سے متاثرہ نے پرنسپل کی بات مان لی اور وہ روز صبح و شام جاکر کھانا بنانے لگی ۔


الزامات کے مطابق ایک دن ملزم نے چائے میں نشیلی دوا ڈال کر متاثرہ کو پلا دیا ، جس کے بعد وہ بیہوش ہوگئی ۔ بیہوشی کی حالت میں پرنسپل نے اس کی آبروریزی کی ۔ تقریبا تین گھنٹے بعد جب متاثرہ کو ہوش آیا تو اس نے اپنے ساتھ ہوئی واردات کو محسوس کیا ۔ تب پرنسپل نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کو خاموش کروا دیا ۔


سال 2017 کے اگست مہینے سے ملزم متاثرہ کا جنسی استحصال کرتا رہا ۔ لاک ڈاون کے دوران متاثرہ حاملہ ہوگئی اور جب اس نے اس بات کی خبر ملزم کو دی اور شادی کرنے کیلئے کہا تو ملزم نے اسقاط حمل کرانے کیلئے کہا اور بات نہیں ماننے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔
First published: Jun 30, 2020 10:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading