ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگال اسمبلی الیکشن میں ترنمول کانگریس نے بھی لیا فرفرہ شریف کا سہارا

بنگال کے فرفرہ شریف سے بنگال کی سیاست میں انٹری کرنے والے اسد الدین اویسی کو فرفرہ شریف میں ہی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ برسر اقتدار جماعت کے لیڈران و وزراء نے بھی مسلم ووٹ بینک پر اپنی گرفت مضبوط رکھنے کے لئے فرفرہ شریف کا ہی سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے اور فرفرہ شریف کے ہی پیرزادہ طٰحہ صدیقی کے سہارے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • Share this:
بنگال اسمبلی الیکشن میں ترنمول کانگریس نے بھی لیا فرفرہ شریف کا سہارا
بنگال کے فرفرہ شریف سے بنگال کی سیاست میں انٹری کرنے والے اسد الدین اویسی کو فرفرہ شریف میں ہی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا

کہتے ہیں سیاست میں اقتدار کا نشہ تمام رشتوں ، جذبات و احساسات پر بھاری پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیاست کے میدان میں خونی رشتے بھی ایک دوسرے کے مقابل کھڑے نظر آتے ہیں۔ بنگال میں ہونے والے اسمبلی الیکشن میں بھی ایسے کئی رشتے ایک دوسرے کے مقابل کھڑے نظر آسکتے ہیں۔ تاہم پہلی بار فرفرہ شریف کے پیر زادے جن کا ریاست کی بڑی آبادی کے ساتھ روحانی لگاؤ ہے یہ خاندان بھی سیاست کے میدان میں اپنوں سے مقابلہ کرتا نظر آئے گا۔ فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کے بعد اب ان کے چچا طٰحہ صدیقی نے بھی ممتا حکومت کی حمایت میں آگے آنے کا فیصلہ کیا ہے۔


بنگال کے فرفرہ شریف سے بنگال کی سیاست میں انٹری کرنے والے اسد الدین اویسی کو فرفرہ شریف میں ہی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ برسر اقتدار جماعت کے لیڈران و وزراء نے بھی مسلم ووٹ بینک پر اپنی گرفت مضبوط رکھنے کے لئے فرفرہ شریف کا ہی سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے اور فرفرہ شریف کے ہی پیرزادہ طٰحہ صدیقی کے سہارے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


عباس صدیقی نے فرفرہ شریف میں اسد الدین اویسی سے ملاقات کے بعد گزشتہ ماہ ایک نئی پارٹی کی تشکیل دیتے ہوئے بنگال کی سیاست میں کنگ میکر بننے کی امید جتائی۔ وہیں اسی فرفرہ شریف سے انکے چچا طٰحہ صدیقی نے موجودہ صورتحال میں ممتا حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ حلانکہ اس سے پہلے طحہ صدیقی ممتا حکومت کی مخالفت کر چکے ہیں۔ انہوں نے ممتا حکومت پر مسلمانوں کو دھوکہ دینے کا بھی الزام لگایا ہے۔ تاہم آج فرفرہ شریف میں غریبوں میں کمبل تقسیم کرنے کے ایک پروگرام میں تر نمو ل پارٹی کے لیڈران و ریاستی وزراء کو شامل کرکے طٰحہ صدیقی نے ممتا بنرجی کو مضبوط بنانے کی لوگوں سے اپیل کی ہے۔


ایسے میں چچا بھتیجے میں کون کتنا کامیاب ہو گا یہ کہنا تو مشکل ہے لیکن فرفرہ شریف بنگال کی سیاست میں اپنی چھاپ ضرور چھوڑے گا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Feb 02, 2021 09:51 PM IST