ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگال میں بھی اسمبلی الیکشن کی تیاریاں شروع، امت شاہ دو روزہ دورے پر آج کولکاتا میں

بنگال میں بی جے پی کو مضبوط بنانے میں امت شاہ کا اہم رول مانا جاتا ہے۔ لوک سبھا الیکشن میں بنگال کی 18 سیٹوں پر ملی کامیابی کے بعد بی جے پی اسمبلی الیکشن میں بھی اسی کامیابی کو برقرار رکھنا اور اقتدار پر قابض ہونے کے لئے مضبوط دعویدار بن کر سامنے آنا چاہتی ہے۔

  • Share this:
بنگال میں بھی اسمبلی الیکشن کی تیاریاں شروع، امت شاہ دو روزہ دورے پر آج کولکاتا میں
بنگال میں بھی اسمبلی الیکشن کی تیاریاں شروع، امت شاہ دو روزہ دورے پر آج کولکاتا میں

بہار اسمبلی الیکشن کے بعد اب مغربی بنگال میں اسمبلی الیکشن کی تیاریاں شروع ہونے والی ہیں۔ سیاسی لیڈران سمیت الیکشن کمیشن نے بھی آیندہ ہفتے 9 نومبر کو کولکاتا میں آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ وہیں وزیر داخلہ امت شاہ بھی بنگال کے دو روزہ دورے پر آج کولکاتا پہنچ رہے ہیں۔


بنگال میں بی جے پی کو مضبوط بنانے میں امت شاہ کا اہم رول مانا جاتا ہے۔ لوک سبھا الیکشن میں بنگال کی 18 سیٹوں پر ملی کامیابی کے بعد بی جے پی اسمبلی الیکشن میں بھی اسی کامیابی کو برقرار رکھنا اور اقتدار پر قابض ہونے کے لئے مضبوط دعویدار بن کر سامنے آنا چاہتی ہے۔ الیکشن کمیشن کی آل پارٹی میٹنگ سے پہلے وزیر داخلہ کے بنگال دورے کو بی جے پی اہم مان رہی ہے۔ امیت شاہ کے بنگال دورے پر بی جے پی نے دعوی کیا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور دیگر جماعتوں کے کئی سینئر لیڈران بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔


امیت شاہ دوروزہ دورے کے دوران پارٹی کی تنظیمی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔ گزشتہ ماہ ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر نے دہلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی تھی اور ریاست کے موجودہ صورتحال کو افسوسناک بتایا تھا۔ وہیں بی جے پی ترنمول کانگریس پر ریاست میں بی جے پی ورکروں کو ہلاک کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگا رہی ہے ایسے وقت میں امیت شاہ کے بنگال دورے کو اہم مانا جارہا ہے۔


امت شاہ آج رات کولکاتا میں قیام کریں گے جبکہ ان کے بنگال دورے کا آغاز بانکوڑہ ضلع سے ہوگا۔ پرولیا ،بردوان ضلع ، بیر بھوم ، مشرقی اور مغربی مدنی پور ، ہوڑہ اور ہگلی کے ضلعی لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔ امیت شاہ کولکاتا میں بھی پارٹی لیڈران سے ملاقات کریں گے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 04, 2020 05:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading