ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگال امام ایسوسی ایشن نے حکومت سے پرانے وعدوں پر عملی اقدامات کا کیا مطالبہ

بنگال امام ایسو سی ایشن کے چیئرمین مولانا قاری شفیق نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو خط لکھ کر ہیلتھ کارڈ فراہم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مولانا شفیق نے کہا کہ کورونا بحران کے باعث امام و موذن مالی طور پر کمزور ہوئے ہیں۔ لہذا انکی مدد کی جانی چاہئے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنے پرانے وعدوں کو ہی پورا کرے۔

  • Share this:
بنگال امام ایسوسی ایشن نے حکومت سے پرانے وعدوں پر عملی اقدامات کا کیا مطالبہ
وزیر اعلی ممتا بنرجی کی فائل فوٹو

کولکاتا۔ کورونا بحران نے جہاں ملک بھر میں لوگوں کو معاشی طور پر کمزور کیا ہے وہیں اس بحران کے دوران علاج و معالجے کے بڑھتے اخراجات سے بھی عام لوگ پریشان ہیں۔ بنگال حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کلینکل اسٹیبلشمنٹ ریگولیٹری کمیشن نے علاج کے نام پر غیر سرکاری اسپتالوں پر اضافی رقم لینے کا الزام لگاتے ہوئے کئی اسپتالوں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس صورتحال میں عام لوگوں کے لئے بہتر اسپتالوں کا خرچ برداشت کرنا مشکل ہے۔ بنگال کی ایک بڑی آبادی ایسی ہی صورتحال سے دوچار ہے۔ ان میں ریاست کے ائمہ ومساجد کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ موجودہ صورتحال میں امام ایسو سی ایشن نے حکومت سے ہیلتھ کارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


بنگال میں برسراقتدار آنے کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ریاست کے اماموں اور موذنین کو ماہانہ وظیفہ ، مکان و علاج کی مفت سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ریاستی وقف بورڈ کی جانب سے ماہانہ ڈھائی اور ایک ہزار روپئے وظیفہ دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا لیکن دیگر وعدوں پر عملی اقدمات نہیں اٹھائے گئے۔ بنگال امام ایسو سی ایشن کے چیئرمین مولانا قاری شفیق نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو خط لکھ کر ہیلتھ کارڈ فراہم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مولانا شفیق نے کہا کہ کورونا بحران کے باعث امام و موذن مالی طور پر کمزور ہوئے ہیں۔ لہذا انکی مدد کی جانی چاہئے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنے پرانے وعدوں کو ہی پورا کرے۔


بنگال حکومت نے 2016 میں سواستھ ساتھی اسکیم کے تحت غریب طبقے کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہیلتھ انشورنش پالیسی بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ہیلتھ کارڈ اسکیم کی شروعات کی گئی تھی۔ حکومت کے مطابق ریاست کی 2.5 کڑور آبادی ہیلتھ کارڈ کا فائدہ اٹھا چکی ہے۔ جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں پارٹی کیڈروں کو ہیلتھ کارڈ کا فائدہ ملنے کا الزام لگاتی رہی ہیں۔ امام ایسوسی ایشن نے حکومت سے مدد کے لئے آگے آنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 18, 2020 05:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading