کولکاتہ: بنگال (bengal) کے مرشد آباد ضلع کو جہاں القاعدہ (Al-Qaeda) کی سرگرمیوں کا گڑھ مانا جارہا ہے وہیں بنگال حکومت میں وزیر صدیق اللہ چودھری نے اس معاملے میں ایک بڑا بیان دیا ہے۔ صدیق اللہ چودھری نے این آئی اے (NIA) کے ہاتھوں گرفتار نوجوانوں کو بے قصور بتایا ہے۔ ساتھ ہی ریاستی حکومت سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔ صدیق اللہ چودھری نے گرفتار نوجوانوں کے گھر والوں سے ملاقات کی اور گرفتار نوجوانوں کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا تمام لوگ بے قصور ہیں۔
ایک ایسے وقت میں جب اس معاملے میں کوئی بھی سیاسی لیڈر بیان دینے سے گریز کرتا ہے صدیق اللہ چودھری نے گرفتار نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ ماہ این ائی اے (NIA) نے بنگال و کیرالہ میں القاعدہ سرگرمیوں کا انکشاف کرتے ہوئے ریاست کے مرشد آباد سے چھ لوگوں کو القاعدہ (Al-Qaeda) سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا بعد میں مزید دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

این آئی اے (NIA) نے جہاں اس گرفتاری کو بڑی کامیابی بتایا ہے ، وہیں سماجی تنظیموں نے آواز اٹھاتے ہوئے بنگال میں القاعدہ (Al-Qaeda) کی سرگرمیوں کے فارمولے کو ناقابل قبول بتایا ہے ۔ اب ریاستی وزیر صدیق اللہ چودھری نے بھی اس معاملے میں آگے آتے ہوئے این آئی اے کے اقدامات کو ناقابل قبول بتایا۔ صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ ایک خاص طبقے کو خوف زدہ کرنے کے لئے بی جے پی این آئی اے کا خوف دکھا رہی ہے ۔
انہوں نے وزیر اعلی ممتا بنرجی سے اس معاملے میں آگے آنے کی اپیل کرتے ہوئے گرفتار نوجوانوں کی مدد کی اپیل کی۔ صدیق اللہ چودھری نے مزید کہا کہ ہم گرفتار نوجوانوں کو قانونی مدد فراہم کریں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔