کہتے ہیں کہ سیاست کے میدان میں ٹکے رہنے کے لئے طاقت کا مظاہرہ ضروری ہے ۔ بنگال اسمبلی الیکشن میں اسی طاقت کے مظاہرے کے ساتھ ہر سیاسی پارٹی سامنے آرہی ہے ۔ بی جے پی کی الیکشن مہم میں وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سمیت ملک کی مختلف ریاستوں کے بڑے لیڈران شامل ہورہے ہیں ۔ وہیں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ریاست بھر میں چھ سو سے زائد ریلیاں منعقد کرنے کے فیصلے کے ساتھ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ لیفٹ و کانگریس نے اپنی طاقت دکھانے کے لئے 28 فروری کو بریگیڈ ریلی کے انعقاد اعلان کیا ہے ۔
ایسے میں ان سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایم آئی ایم اور عباس صدیقی نے بھی قدم آگے بڑھاتے ہوئے سیاسی جلسے کے انعقاد سے اپنا سیاسی وزن دکھانے کا اعلان کیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم 25 فروری کو سیاسی جلسہ منعقد کرنے جارہی ہے ، جس میں اسد الدین اویسی شرکت کریں گے ۔ جبکہ ان کے ساتھی عباس صدیقی نے سیاست کے میدان میں انٹری لیتے ہوئے آج کولکاتہ میں سیاسی جلسے کا انعقاد کیا ، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی نے انڈین سیکولر فرنٹ کے نام سے پہلی سیاسی جماعت تشکیل دی ہے ، جس کا پہلا سیاسی پروگرام کولکاتہ میں منعقد ہوا ۔ عباس صدیقی نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو سخت چیلنج دیتے ہوئے روزگار اور کرپشن کے ایشو پر ترنمول و بی جے پی کو اليكشن میں سخت ٹکر دینے کا اعلان کیا ہے ۔
ایسے میں بنگال کی سیاست میں کنگ میکر بننے کا اعلان کرنے والے عباس صدیقی الیکشن میں اپنا جادو بکھیرنے میں کتنا کامیاب ہوں گے یہ دیکھنا اہم ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔