ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کورونا وائرس : پوجا پنڈالوں میں عام لوگوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی : کلکتہ ہائی کورٹ

Durga Puja 2020 : کلکتہ ہائی کورٹ نے کہا کہ درگا پوجا پنڈالوں میں داخلہ کی عام اجازت نہیں ہوگی ۔ چھوٹے پنڈالوں کے باہر 5 میٹر اور بڑے پنڈالوں کے باہر 10 میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 19, 2020 05:58 PM IST
  • Share this:
کورونا وائرس : پوجا پنڈالوں میں عام لوگوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی : کلکتہ ہائی کورٹ
کورونا وائرس : پوجا پنڈالوں میں عام لوگوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی : کلکتہ ہائی کورٹ

کورونا وائرس کے دورمیں کمیونیٹی درگا پوجا پر پابندی عاید کئے جانے کی عرضی پر سماعت کر تے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ نے کہا کہ درگا پوجا پنڈالوں میں داخلہ کی عام اجازت نہیں ہوگی ۔ چھوٹے پنڈالوں کے باہر 5 میٹر اور بڑے پنڈالوں کے باہر 10 میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا ۔ جسٹس سنجیو بنرجی کی قیادت والی بنچ نے کہا کہ تمام پوجا پنڈال کو کنٹینمنٹ زون سمجھا جائے گا ۔ عدالت نے پوجا کمٹیوں کو لوگوں کی فہرست بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے نام اس فہرست میں ہوں گے ، انہی کو پنڈال میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی اور جن کے نام فہرست میں نہیں ہیں، انہیں پوجا پنڈال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ عدالت نے کہا کہ  34 ہزار درگا پوجا کمیٹیوں جنہوں نے حکومت سے 50 ہزا روپے کا گرانٹ لیا ہے ۔ ان پر یہ فیصلہ نافذ ہوگا ۔


اس کے علاوہ عدالت نے چیف سیکریٹری اور داخلہ سیکریٹری کو بھیڑ بھاڑ پر قابو پانے کیلئے رہنما اصول تیار کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اس کے علاوہ عدالت نے کہا کہ پوجا پنڈالوں میں ایک وقت میں 15 سے 25 افراد کے درمیان ہی افراد جمع ہوسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ حکومت کا گرانٹ حاصل کرنے والی تمام پوجا کمیٹیوں کو بیداری مہم چلانی ہوگی ۔


جسٹس سنجیو بنرجی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ریاست نے مناسب رہنما اصول تیار کیے ہیں ۔ یہ بھی سچ ہے کہ پولیس اور انتظامیہ تمام رہنما خطوط کی پابندی کررہی ہے ۔ مگر 34 ہزار پوجا پنڈالوں کیلئے پولس کی تعداد ناکافی ہیں ۔ 30 ہزار پولس اہلکار لاکھوں کی بھیڑ پر قابو نہیں پاسکتی ہے ۔ اس لئے بھیڑ پر قابو پانے کےلئے پوجا کمیٹیوں کو بھی اپنے طرف سے اقدامات کرنے ہوں گے۔


عدالت میں کورونا وائرس کے دور میں بھیڑ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کیلئے پولیس کو مورد الزام نہیں ٹھہراحا جاسکتا ہے ۔ پولس کی محدود صلاحیت ہے ۔ اس لئے متبادل انتظامات کے طور پر پوجا پنڈالوں کو کنٹیمنٹ زون سمجھا جائے گا ۔

عدالت نے کہا کہ حکومت کا گرانٹ حاصل کرنے والے تمام پوجا پنڈالوں کو پوجا کے فوری بعد حلف نامہ جمع کرنا ہوگا ۔ عدالت نے ڈی جی پی سے کہا کہ وہ لکشمی پوجا کے فورا بعد ہی ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل ہوئی ہے یا نہیں ، اس بارے میں رپورٹ پیش کریں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 19, 2020 05:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading