உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bengal Results: اکھلیش یادو اور شرد پوار کی ممتا کو مبارکباد، کہا، مشترکہ طور پر کورونا وبا سے نمٹیں گے

    Youtube Video

    ممتا کو سیاسی لیڈران کی جانب سے مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ این سی پی سربراہ نے ممتا بنرجی کو شردپوار نے مبارکباد دی۔ وہیں یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے ترنمول کانگری کو ٹویٹ کرکے مبارکباد دی اور کہا۔ بنگال میں نفرت کی سیاست بنگال کی عوام نے موڑ دیا ہے۔ بی جے کو بنگال کے عوام نے منھ توڑ جواب دیا ہے۔

    • Share this:
      ابتدائی راؤنڈ میں اپنے قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی کے شوویندو ادھیکاری کو پیچھے چھوڑنے کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نندی گرام سیٹ پر ہلکی برتری حاصل کرلی ہے۔ریاستی اسمبلی میں 294 نشستیں ہیں جن میں سے 292 انتخابات ہوئے ہیں۔ دوامیدواروں کی موت کی وجہ سے ان نشستوں پر انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔کانگریس اور اے جے ایس یو ایک نشست پر برتری اور دو سیٹوں پر آزاد امیدوار آگے ہیں۔ کئی گھنٹے کے رجحان کے بعد اب ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی دو تہائی اکثریت کے ساتھ تیسری مرتبہ حکومت بنانے جارہی ہے۔

      ممتا کو سیاسی لیڈران کی جانب سے  مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ این سی پی سربراہ نے ممتا بنرجی کو شردپوار نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہم مل کر عوام کی بھلائی کیلئے کام کرتے رہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔ مشترکہ طور پر ہم کورونا کی وبا سے نمٹیں گے ۔ وہیں یوپی کے سابق  وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے ترنمول کانگری کو ٹویٹ کرکے مبارکباد دی اور کہا، نفرت کی سیاست کا رخ  بنگال کی عوام نے  موڑ دیا ہے۔  بی جے کو بنگال کے عوام نے منھ توڑ جواب دیا ہے۔ ممتا بنرجی کے خلاف جملے بازی کرنے والوں کو بنگال کے لوگوں نے بدلہ لیا ہے۔


      این سی پی سربراہ نے ممتا بنرجی کو شردپوار نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہم مل کر عوام کی بھلائی کیلئے کام کرت رہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔ مشترکہ طور پر ہم کورونا کی وبا سے نمٹیں گے۔
      سب سے زیادہ چرچا میں رہے مغربی بنگال انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو رہا ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران شروعاتی رجحانوں میں ہی حکمران پارٹی ٹی ترنمول کانگریس نے جلدی اکثریت کا اعداد و شمار پار کر لیا تھا۔ وہیں اب (TMC) پھر ایک بار اقتدار میں واپسی کی راہ پر نظر آرہی ہے۔ گزشتہ سال سے سیاسی طور پر بنگال میں سرگرم بھارتی جنتا پارٹی (BJP) کا سیکڑا تک پہنچنے میں بھی مشکل ہو رہی ہے۔ خاص بات ہے کہ تازہ اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ تمام مخالفت کے درمیان وزیر اعلی ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) کی حکومت ایک بات پھر اتنے ہی دم سے اقتدار آسکتی ہے۔ ریاست میں کل 292 سیتوں پر ووٹنگ ہوئی ہے۔
      ترنمول کانگریس کے امیدوار سابق کرکٹر منوج تیواری نے جیت حاصل کی۔ترنمول کانگریس کے امیدوار منوج تیواری جو سابق کرکٹر ہیں ,نے شیپ پور سے 32ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کرلی ہے۔انہوں نے رتیندر ناتھ چکرورتی کو ہرایا ہے ۔وہیں کولکاتاپورٹ حلقہ سے فرہاد حکیم بھی فتح حاصل کرچکے ہیں۔ مغربی بنگال میں برسراقتدار ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) نے 202 نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی 77 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔



      ترنمول کانگریس شمالی 24 پرگنہ ، جنوبی 24 پرگنہ اور جنگل محل علاقوں میں برتری حاصل کررہی ہے۔ دوسری جانب ہوڑہ ، ہگلی ، بانکورہ ، پوربا اور مغربی بردوان اضلاع میں بھی ٹی ایم سی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے

      کئی گھنٹے کے رجحان کے بعد اب ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی دو تہائی اکثریت کے ساتھ تیسری مرتبہ حکومت بنانے جارہی ہے۔ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پر ان کے بھتیجے اور ترنمول کانگریس کے یوتھ لیڈرابھیشیک بنرجی پہنچ گئے ہیں۔ممتابنرجی کی رہائش گاہ کے باہر ایک بڑا سا اسکرین لگایا گیا ہے ۔ قیاس لگایا جارہا ہے کہ ممتا بنرجی ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی ۔


      نتائج بتاتے ہیں کہ بی جے پی کا بنگال کو اپنی عزت کا سوال بنالینا اور وزیر اعظم مودی اور امیت شاہ کا بار بار بنگال آنا اور وزیر اعظم مودی کے ذریعہ ’’او دیدی‘‘ اودیدی کہہ کر پلانا بنگال کے عوام کو پسند نہیں آیا۔دوسرے یہ کہ ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں آنے والوں کو ٹکٹ دینے میں ترجیح دینا بھی پارٹی کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا ہے ۔

      دوسری جانب ریاستی حکومت کے ملازمین نے بھی ممتا بنرجی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔دوسرے یہ کہ ممتا بنرجی کے ہیلتھ کارڈ ، کسانوں کو فی ایکڑ دس ہزار روپے دینا اور کئی فلاحی اسکیموں نے پارٹی کو فائدہ پہنچایا ہے ۔
      ٹی ایم سی کو اپنے قریب ترین امیدوار بی جے پی پر کافی مضبوط برتری حاصل ہے۔ تاہم ، ٹی ایم سی نے ووٹوں کی گنتی کے دوران ابتدائی رجحانات میں تیزی سے اکثریت کا نشان عبور کرلیا۔ اب یہ کہا جارہا ہے کہ اس جوڑے کا پھول بنگال میں کھلتا نظر آرہا ہے اور ترنمول پچھلے انتخابات کی طرح فتح درج کرتے نظر آرہا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: