اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Bengal SSC Scam: سی بی آئی نے کی پہلی گرفتاری، دو بڑے افسران حراست میں

    Bengal SSC Scam: مرکزی جانچ ایجنسی ( سی بی آئی ) نے بدھ کو بنگال اسکول بھرتی گھوٹلہ کیس میں پہلی گرفتاری کی ۔ سی بی آئی نے دو بڑے افسران کو حراست میں لیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • West Bengal | Kolkata [Calcutta] | Kolkata
    • Share this:
      کولکاتہ : مرکزی جانچ ایجنسی ( سی بی آئی ) نے بدھ کو بنگال اسکول بھرتی گھوٹلہ کیس میں پہلی گرفتاری کی ۔ سی بی آئی نے دو بڑے افسران کو حراست میں لیا ۔ سی بی آئی نے تقرریوں کیلئے تشکیل خصوصی صلاح کار کمیٹی کے کنوینر شانتی پرساد سنہا اور اسٹیٹ اسکول سروس کمیشن کے سکریٹری اشوک ساہا کو گرفتار کیا ہے ۔ اس سے پہلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سابق وزیر پارتھ چٹرجی اور ان کی ساتھی ارپتا مکھرجی کو 23 جولائی کو اسی معاملہ میں گرفتار کیا تھا ۔

      یہ بھی پڑھئے :  راہل بھٹ کے قتل میں ملوث دہشت گرد لطیف راتھر کو مار گرایا گیا

      کولکاتہ ہائی کورٹ کے ذریعہ معاملہ کی سی بی آئی جانچ کے حکم کے بعد شانتی پرساد سنہا اور اشوک ساہا سے کئی مرتبہ پوچھ گچھ کی گئی ۔ بدھ کو بھی گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا ۔

      یہ بھی پڑھئے:  ہند ۔ پاک میچ سے پہلے سابق لیجنڈ نے کہا : آفریدی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں

      سابق وزیر پارتھ چٹرجی اور ارپتا مکھرجی کو ای ڈی کے ذریعہ مغربی بنگال سرکار کے ذریعہ چلنے والے اور امداد یافتہ اسکولوں کیلئے اسکول سروس کمیشن (ایس ایس سی) کے ذریعہ کی گئی غیر قانونی بھرتیوں میں منی ٹریل کی جانچ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

      ادھر ای ڈی کا دعوی ہے کہ اس نے مکھرجی کی ملکیت والے اپارٹمنٹ سے 49.80 کروڑ روپے نقد ، زیورات اور سونے کی چھڑیں برآمد کی ہیں ۔ ان دونوں پر پروینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ ( پی ایم ایل اے) کے تحت الزام ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: