SSC Scam: ارپتا مکھرجی کے ایک اور ٹھکانے پر ای ڈی کی دبش، 20 کروڑ کیش اور تین کلو سونا ملا
Bengal SSC Scam: بنگال ٹیچرس بھرتی گھوٹالہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ارپتا مکھرجی کے ایک اور ٹھکانے پر چھاپہ ماری کی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس جگہ بھی اب تک بیس کروڑ روپے برآمد کئے جاچکے ہیں اور گنتی جاری ہے ۔
Bengal SSC Scam: بنگال ٹیچرس بھرتی گھوٹالہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ارپتا مکھرجی کے ایک اور ٹھکانے پر چھاپہ ماری کی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس جگہ بھی اب تک بیس کروڑ روپے برآمد کئے جاچکے ہیں اور گنتی جاری ہے ۔
کولکاتہ : بنگال ٹیچرس بھرتی گھوٹالہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ارپتا مکھرجی کے ایک اور ٹھکانے پر چھاپہ ماری کی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس جگہ بھی اب تک بیس کروڑ روپے برآمد کئے جاچکے ہیں اور گنتی جاری ہے ۔ ای ڈی ذرائع نے اس کی جانکاری دی ہے ۔ اس سے پہلے ای ڈی نے جنوبی کولکاتہ میں واقع ارپتا مکھرجی کے گھر پر چھاپہ ماری کرکے بیس کروڑ روپے اور زیورات برآمد کئے تھے ۔ ارپتا مکھرجی ، بنگال سرکار میں وزیر پارتھ چٹرجی کی قریبی ہیں ۔ دونوں کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بنگال ٹیچرس بھرتی گھوٹالہ میں گرفتار کیا ہے ۔
ای ڈی نے تازہ چھاپہ ماری ارپتا مکھرجی کی بیل گھاریا ٹاون کلب میں واقع ٹھاکنے پر کی ۔ ای ڈی کے افسران کے مطابق شمالی پرگنہ میں بیل گھاریا کلب ٹاون اور ارپتا مکھرجی کی ماں کے فلیٹ اور دیگر تین مقامات پر آج کارروائی کی گئی ۔
#WATCH | West Bengal: Hugh amount of cash, amounting to at least Rs 15 Crores, recovered from the residence of Arpita Mukherjee at Belgharia.
بتادیں کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ مغربی بنگال کے وزیر پارتھ چٹرجی اور ان کی قریبی ساتھی ارپتا مکھرجی کے درمیان کے کئی راز بھی بے نقاب ہو رہے ہیں۔ ای ڈی کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ارپتا اور پارتھ چٹرجی کی جائیداد کی جوائنٹ سیل ڈیڈ ہے۔ یہ سیل ڈیڈ چھاپے کے دوران ملی ہے ۔ مشترکہ نام سے سیل ڈیڈ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ دونوں مشترکہ طور پر جائیداد خرید رہے تھے۔
ای ڈی کے مطابق پارتھ چٹرجی کے گھر سے ارپتا مکھرجی کی جائیداد کے دستاویزات ملے ہیں۔ اس کے علاوہ ای ڈی کو پارتھ چٹرجی اور ارپتا مکھرجی کے مشترکہ اثاثوں سے متعلق دستاویزات بھی ملے ہیں۔ یہ پراپرٹی پارتھ نے 2012 میں خریدی تھی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔