உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کولکاتا میں ٹرام لائبریری کے بعد اب ہگلی ندی سے سفر کے دوران بوٹ پر بھی کتابیں ہوں گی دستیاب

    کولکاتا: اب ہگلی ندی سے سفر کے دوران بوٹ پر بھی کتابیں ہوں گی دستیاب

    کولکاتا: اب ہگلی ندی سے سفر کے دوران بوٹ پر بھی کتابیں ہوں گی دستیاب

    بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بیرون ممالک کی طرز پر ہگلی ندی میں بوٹ لائبریری کی شروعات کی ہے ۔ مغربی بنگال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے کولکاتا شہر میں ٹرام لائبریری کی شروعات ہوچکی ہے۔جسے طلباء اور نوجوانوں نے بہت ہی پسند کیا ہے۔

    • Share this:
    اگر آپ پڑھنے کے شوقین ہیں تو یہ خواہش ہوتی ہے کہ آپکی من پسندیدہ کتابیں مل جائیں اور آپ انہیں پڑھ سکیں۔ لوگ پڑھنے کے لئے لائبریریوں کا رخ کرتے ہیں۔ سفر کے دوران بھی بیشتر لوگ کتاب پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک موقع ہگلی ندی سے سفر کررہے لوگوں کو بھی ملے گا۔ جی ہاں کولکاتا میں لائبریری ٹرام کے بعد اب بوٹ لائبریری کی بھی شروعات کی گئی ہے۔ بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بیرون ممالک کی طرز پر ہگلی ندی میں بوٹ لائبریری کی شروعات کی ہے ۔ مغربی بنگال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے کولکاتا شہر میں ٹرام لائبریری کی شروعات ہوچکی ہے۔جسے طلباء اور نوجوانوں نے بہت ہی پسند کیا ہے۔

    دریا ہگلی سے ہر دن ہزاروں کی تعداد میں لوگ کولکاتا، ہوڑہ اور دیگر علاقوں میں روزگار و تعلیم کے حصول کے لئے جاتے ہیں وہیں ہر روز بڑی تعداد میں سیاح بھی تاریخی بوٹ کا لطف لیتے ہیں اور کولکاتا و ہوڑه کا نظارہ پانی کے سفر کے ساتھ کرتے ہیں۔ بوٹ سے سفر کے دوران تاریخی ہوڑہ بریج، ودیا ساگر سیتو کا نظارہ کافی خوبصورت ہوتا ہے جسے دیکھنے کے لئے لوگ بوٹ کا سفر کرتے ہیں۔ لیکن اب لوگ نہ صرف اس سفر سے شہر کا نظارہ کریں گے بلکہ من پسند کتابیں بھی دوران سفر مطالعے کے لیے موجود ہوں گی۔ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو امید ہے کہ اس سفر کا جہاں طلبا لطف لیں گے وہیں سیاح بھی پسند کریں گے۔

    نیلی اور سفید رنگ سے رنگی اس کشتی پر مختلف موضوعات بلکہ تاریخی موضوعات جس میں نتیاجی سبھاش چندر بوس اور رابندر ناتھ ٹیگور کی کتابیں شامل ہیں۔ کشتی کے افتتاح کے موقع پر مغربی بنگال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر رجن بیر سنگھ نے بتایا کہ اس کشتی میں بچوں اور نوجوانوں سے متعلق کتابیں انگریزی ، بنگلہ اور ہندی میں کتابیں رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ رابندر سنگیت بھی بجائے جائیں گے۔  ساتھ ہی کشتی پر پرلطف کھانے ،چائے کافی، فش فرائی پکوڑے، کولڈ ڈرنکس،چاکلیٹ دستیاب ہوں گے۔ کشتی پر وائی فائی کی سہولیات بھی موجود ہوگی۔

    مغربی بنگال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے مطابق 18 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کے لئے کرایہ 50 روپے جبکہ 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لئے ، ٹکٹ کی قیمت 100 روپے ہوگی۔ اگر کوئی تعلیمی سفر پر جانا چاہتا ہے تو پوری کشتی کرایہ پر لے سکتا ہے جس کے لئے 4000 روپیہ ادا کرنے ہوں گے۔
    Published by:Nadeem Ahmad
    First published: