உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بہار کے بھاگلپور میں Bomb blast میں 7 افراد کی موت، 5 کی حالت تشویشناک، 4 مکانات زمین بوس، کئی گھنٹوں تک فضا میں پھیلی رہی بارود کی بو

    Bhagalpur Blast:دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ لوگوں نے دھماکے کی آواز 5 کلومیٹر تک سنی۔ تو وہاں لوگوں نے سٹیشن چوک کے قریب تک بارود کی بو محسوس کی۔ وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ بارود کی بو کئی گھنٹوں تک فضا میں پھیلی رہی۔

    Bhagalpur Blast:دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ لوگوں نے دھماکے کی آواز 5 کلومیٹر تک سنی۔ تو وہاں لوگوں نے سٹیشن چوک کے قریب تک بارود کی بو محسوس کی۔ وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ بارود کی بو کئی گھنٹوں تک فضا میں پھیلی رہی۔

    Bhagalpur Blast:دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ لوگوں نے دھماکے کی آواز 5 کلومیٹر تک سنی۔ تو وہاں لوگوں نے سٹیشن چوک کے قریب تک بارود کی بو محسوس کی۔ وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ بارود کی بو کئی گھنٹوں تک فضا میں پھیلی رہی۔

    • Share this:
      Bomb blast in Bhagalpur: بہار کے بھاگلپور میں بم دھماکے میں 7 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ یہاں ضلع کے تاتارپور تھانہ علاقے کے کجولیچک  یتیم خانہ کے قریب ایک خوفناک دھماکے میں 7 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ دھماکہ جمعرات کی دیر  رات  کو ہوا۔ دھماکہ اتبا زبردست تھا۔ کہ 4 مکان مکمل طور پر زمین بوس ہو گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ کئی اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واقعہ کے بعد بھاگلپور کے کئی عوامی نمائندے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ جے سی بی لگا کر ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ جن میں 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

      دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ لوگوں نے دھماکے کی آواز 5 کلومیٹر تک سنی۔ تو وہیں لوگوں نے اسٹیشن چوک کے قریب تک بارود کی بو محسوس کی۔ وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ بارود کی بو کئی گھنٹوں تک فضا میں پھیلی رہی۔


      بہار کے وزیر شاہنواز حسین نے واقعے کے بارے میں کہا کہ بھاگلپور واقعے میں 7 افراد کی موت ہوگئی ہے اور 11 لوگ اسپتال میں داخل ہیں۔ جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

      کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ۔
      واقعہ کوتوالی پولیس اسٹیشن سے صرف 100 میٹر کے فاصلے پر واقع ایک مکان کا ہے۔ اس دھماکے سے ایک تین منزلہ مکان منہدم ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی سوجیت کمار، ڈی ایم سبرت کمار سین، ایس ایس پی بابو رام بھی موقع پر پہنچ گئے۔

      علاقے میں بنائے جاتے ہیں پٹاخے
      واقعہ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس علاقے میں پٹاخے بنانے کا کام کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ پولیس اسے دھماکے کے زاویے سے بھی دیکھ رہی ہے۔ بھاگلپور پولیس کو بھی کچھ دن پہلے آئی بی نے الرٹ کیا تھا اور یہاں مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں بتایا تھا۔ تو مقامی لوگوں کے مطابق گھر میں شب برات کے لیے بم بنایا جا رہا تھا جس کے بعد یہ دھماکہ ہوا۔ تو ساتھ ہی ڈی آئی جی سوجیت کمار کا کہنا ہے کہ ایف ایس ایل کی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔ اس کے بعد ہی واضح ہو سکے گا کہ یہ کس قسم کا دھماکہ تھا۔ تو وہیں بھاگلپور کے ڈی ایم سبرت کمار نے بتایا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوں گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: