ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کی"بھوک سے نہیں مرنے دیں گے"مہم سے غریبوں کو ہورہا کافی فائدہ

آل انڈیا بیداری کارواں کے قومی صدر نظر عالم کے مطابق لاک ڈاؤن میں اضافہ ہونے سے غریبوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔

  • Share this:
آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کی
آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کی"بھوک سے نہیں مرنے دیں گے"مہم سے غریبوں کو ہورہا کافی فائدہ

لاک ڈاؤن کے سبب دربھنگہ ، سمستی پور اور مدھوبنی کے مزدور، کسان ، غریب اور ضرورت مندوں کا بھوک سے نہیں مرنے دیں گے مہم سہارا بن رہی ہے ۔ بھوک سے نہیں مرنے دیں گے مہم نوجوانوں کی ایک مہم ہے ۔ آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے زیر اہتمام دربھنگہ ، سمستی پور اور مدھوبنی میں بڑے پیمانے پر غریبوں اور ضرورتمندوں کے درمیان راشن و کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔


آل انڈیا بیداری کارواں کے قومی صدر نظر عالم کے مطابق لاک ڈاؤن میں اضافہ ہونے سے غریبوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔ اب زیادہ تر لوگوں کے سامنے کھانے پینے کی پریشانی پیدا ہوگئی  ہے ۔ اس کو دیکھتے ہوئے بھوک سے نہیں مرنے دیں گے مہم ہندو اور مسلم سماج کے سبھی لوگوں نے ایک ساتھ شروع کی ہے ۔ نظر عالم نے کہا کہ جب پورے ملک میں نفرت کی سیاست ہورہی ہو ،  وہاں ہندو مسلم نوجوانوں کی ایک ساتھ ایک پلیٹ فارم سے غریبوں کی مدد کرنے کی مہم قابل ستائش ہے ۔


بیداری کارواں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک لاک ڈاؤن کی مدت رہےگی ، بھوک سے نہیں مرنے دیں گے مہم میں کام کررہے لوگ غریب اور ضرورتمندوں کی مدد کرتے رہیں گے ۔ کارواں کا کہنا ہے کہ دربھنگہ کے بھائی چارہ کا ماحول کورونا وبا سے لڑنے میں نہ صرف حکومت کی مدد کررہا ہے ، بلکہ یہی بھائی چارہ سینکڑوں غریبوں کے کھانے پینے کا انتظام کرنے کا سبب بن رہا ہے ، اسلئے بھائی چارہ کا فروغ کتنا ضروری ہے ، اس کام سے سمجھا جا سکتا ہے ۔

First published: Apr 17, 2020 09:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading