ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بریکنگ نیوز: اڈیشہ میں پٹرول پمپ پر لگی بھاینک آگ، لوگ بولے دھماکے سے زمین لرز اٹھی

اڈیشہ کے بھونیشور میں راج بھون کے پاس انڈین آیل کارپوریشن (IOC) کے ایک پٹرول پمپ (Petrol Pump) پر بدھ کو بھیانک آگ (Massive Fire) لگ گئی جس میں آٹھ لوگ جھلس گئے۔ کیپیٹل اسپتال کے اسپتال کے ڈائریکٹر ایل ڈی ساہو نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

  • Share this:
بریکنگ نیوز: اڈیشہ میں پٹرول پمپ پر لگی بھاینک آگ، لوگ بولے دھماکے سے زمین لرز اٹھی
وزیر اعلی نے مفت علاج کا کیا اعلان

اڈیشہ کے بھونیشور میں راج بھون کے پاس انڈین آیل کارپوریشن (IOC) کے ایک پٹرول پمپ (Petrol Pump) پر بدھ کو بھیانک آگ (Massive Fire) لگ گئی جس میں آٹھ لوگ جھلس گئے۔ کیپیٹل اسپتال کے اسپتال کے ڈائریکٹر ایل ڈی ساہو نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


آگ کس وجہ سے لگی یہ ابھی نہیں معلوم

انہوں نے بتایا کہ باقی زخمیوں کا ان کے اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آگ (Fire) بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ (fire brigade) کی تین گاڑیاں بلائی گئی تھیں۔ اب آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔  کمشنر آف پولیس ایس ایس سارنگی نے بتایا کہ ، "ہماری ترجیح آگ کو پٹرول اور ڈیزل سے بھرے دو دیگر ٹینکوں تک پہنچنے سے روکنے کی ہے۔" انہوں نے آئی او سی سے انڈین آیل کارپوریشن (IOC) فوری طور پر دونوں ٹینکروں سے تیل نکالنے کے اقدامات کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

وزیر اعلی نے مفت علاج کا کیا اعلان

ادھر وزیر اعلی نوین پٹنائک (Naveen patnaik) نے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے پر آنے والے اخراجات ریاستی حکومت کرے گی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

'جیسے لگا زمین کانپ اٹھی ہے'
اڈیشہ ٹی وی پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ،پٹرول پمپ کے قریب موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز آئی اور محسوس ہوا کہ زمین لرز اٹھی ہے۔ مقامی اطلاعات کے مطابق ، پٹرول پمپ  (Petrol Pump) پر تیز آگ کی وجہ سے آس۔پاس کی دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ بھونیشور کے ڈی سی پی اما شنکر داس کے مطابق آس۔پاس کے علاقے کو احتیاطی طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 07, 2020 07:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading