کولکاتہ : مغربی بنگال میں بی جے پی لیڈر متھن چکرورتی نے بڑا دعوی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا آپ بریکنگ نیوز سننا چاہتے ہیں؟ اس وقت 38 ٹی ایم سی ممبران اسمبلی کے ہمارے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، جن میں سے 21 براہ راست (ہمارے رابطے میں) ہیں ۔ کولکاتہ میں بی جے پی ممبران اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں متھن چکرورتی نے کہا کہ بنگال میں 2021 کا اسمبلی الیکشن زبردستی کرکے جیتا گیا ۔ اگر پھر سے غیر جانبدارانہ اسمبلی الیکشن ہوں تو بی جے پی کی جیت یقینی ہے ۔
متھن چکرورتی نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کو اینٹی مسلم بتانا صرف سازش ہے جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے ۔ متھن نے کہا کہ بی جے پی کو مسلمانوں کے خلاف بتایا جاتا ہے، لیکن ایسا کیوں ۔ ملک کے تین بڑے سپر اسٹار سلمان ، شاہ رخ اور عامر خان مسلم ہیں ۔ یہ کیسے ممکن ہوا ۔
#WATCH | West Bengal: Do you want to hear breaking news? At this moment, 38 TMC MLAs have very good relations with us, out of which 21 are in direct (contact with us): BJP leader Mithun Chakraborty in Kolkata pic.twitter.com/1AI7kB4H5I
انہوں نے مزید کہا کہ 18 ریاستوں میں بی جے پی کی سرکار ہے ، اگر بی جے پی مسلم اسٹارس سے نفرتی کرتی اور ہندو ان کو پیار نہیں کرتے تو پھر ان تینوں اسٹارس کی فلم ان ریاستوں میں کیسے بڑا کلیکشن کرتی ہے؟ میں جہاں بھی ہوں، وہاں اس لئے پہنچا ہوں کیونکہ ہندو ، مسلم ، سکھ سب مجھے پیار کرتے ہیں ۔
وہیں وزیر اعلی ممتا بنرجی کے اس بیان پر جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی سرکار نہیں بنے گی، اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے متھن چکرورتی نے کہا کہ ملک میں پھر سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار بنے گی اور پھر بنے گی ۔ ساتھ ہی 18 ریاستوں میں بی جے پی کی سرکار بھی پھر سے آئے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔