உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مغربی بنگال میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا، ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ دوبارہ TMC میں شامل

    مغربی بنگال میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا، ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ دوبارہ TMC میں شامل

    مغربی بنگال میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا، ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ دوبارہ TMC میں شامل

    Arjun Singh Rejoins TMC: مغربی بنگال میں بی جے پی کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ اتوار کو دوبارہ ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے ۔

    • Share this:
      کولکاتہ : مغربی بنگال میں بی جے پی کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ اتوار کو دوبارہ ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے ۔ اسی کے ساتھ گزشتہ دو ہفتہ سے ان کے پارٹی بدلنے کو لے کر ہورہی قیاس آرائی بھی ختم ہوگئی ہے ۔ سنگھ کا استقبال ترنمول کانگریس میں پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے جنوبی کولکاتہ میں واقع اپنے دفتر میں کیا ۔

      ترنمول کانگریس نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا : مغربی بنگال بی جے پی اکائی کے سابق نائب صدر اور بیرک پور سے ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ کا اکھل بھاریتہ ترنمول کانگریس فیملی میں گرمجوشی سے استقبال کرتے ہیں ۔ وہ ہمارے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی موجودگی میں ہم سے وابستہ ہوئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: اکھیلیش یادو سے ناراضگی کے سوال پر Azam Khan نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات


      ترنمول میں پھر سے شامل ہونے کے بعد سنگھ نے کہا کہ انہوں نے ترنمول کی قیادت کے ساتھ غلط فہمی کے بعد 2019 میں بی جے پی کا دامن تھام لیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ لیکن بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد مجھے ریاست سے منتخب لوک سبھا رکن کے طور پر آزادانہ طور سے کام کرنے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ میں نے جوٹ کی قیمت کے معاملہ کو سلجھانے کی بہت کوشش کی اور وہاں بھی مجھے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ، اس لئے میں نے پھر سے ترنمول میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ہندوستان اور پاکستان سرحد پر مرکزی ٹیلی کام محکمہ نے شروع کیا یہ خصوصی آپریشن


      سنگھ ترنمول کانگریس کے اہم ہندی بولنے والے لیڈر ہیں ۔ وہ 2011 سے 2019 تک شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بھاٹ پارہ اسمبلی حلقہ سے ترنمول کے ممبر اسمبلی رہے ۔ حالانکہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں وہ ترنمول قیادت کے ذریعہ انہیں بیرک پور لوک سبھا سے لوک سبھا ٹکٹ سے محروم کردیا گیا تھا ، جس کے بعد وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے ۔

      بی جے پی نے انہیں 2019 میں بیرک پور لوک سبھا سے اپنے امیدوار کے طور پر کھڑا کیا اور سنگھ نے ترنمول کے موجود رکن دنیش تروید کو 15 ہزار سے کم ووٹوں کے فرق سے ہرا کر جیت درج کی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: