உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    West Bengal : بیربھوم میں پنچایت لیڈر کے قتل کے بعد 8 لوگوں کو زندہ جلایا گیا، جانئے پورا معاملہ

    West Bengal, 8 Burnt Alive : بیربھوم ضلع میں رامپور ہاٹ کے باگوتی گاوں میں پنچایت کے نائب پردھان بھادو شیخ کے قتل کے بعد ان کے حامیوں نے کئی گھروں کو آگ کے حوالے کردیا ۔ اس واقعہ میں آٹھ لوگ زندہ جل گئے ۔

    • Share this:
      کولکاتہ : مغربی بنگال میں سیاسی کارکنان کے قتل کا سلسلہ جاری ہے ۔ حالیہ واقعہ بیربھوم ضلع میں پیش آیا ہے ۔ یہاں رامپور ہاٹ کے باگوتی گاوں میں پنچایت کے نائب پردھان بھادو شیخ کے قتل کے بعد ان کے حامیوں نے کئی گھروں کو آگ کے حوالے کردیا ۔ اس واقعہ میں آٹھ لوگ زندہ جل گئے ۔

      یہ بھی پڑھئے : پائلٹ کی سوجھ بوجھ سے بچی میری جان.... جانئے آخر ممتا بنرجی نے کیوں دیا ایسا بیان

      ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھادو شیخ باروسل گاوں کی پنچایت کے ڈپٹی پردھان تھے ۔ قومی شاہرہ نمبر 60 پر ان کی دکان ہے ۔ وہیں دو دن پہلے جب وہ بیٹھے ہوئے تھے تو ان پر بم سے حملہ کیا گیا تھا ۔ زخمی حالت میں انہیں اسپتال لے جایا گیا ، لیکن بچایا نہیں جاسکا ۔ اس کے بعد ان کے حامی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے باگوتی گاوں میں آتش زنی کردی ۔ انہیں شک تھا کہ ممکنہ طور پر بھادو شیخ پر اسی گاوں کے لوگوں نے حملہ کیا تھا ۔

      یہ بھی پڑھئے : فلم انڈسٹری کو صدمہ، اس مشہور اداکارہ کی جان کا دشمن بن گیا 'ہولی کا جشن'، دردناک حادثہ میں ہوئی موت

      پولیس کے مطابق آتش زنی کی واردات پیر رات کو ہوئی ۔ بھیڑ نے تقریبا ایک درجن گھروں کو آگ کے حوالے کردیا ۔ اتنا ہی نہیں کسی نے آتش زنی کی اطلاع جب فائربریگیڈ محکمہ کو دی تو بھیڑ نے آگ بجھانے والی گاڑیوں کو بھی جائے واقعہ تک پہنچنے نہیں دیا ۔ تاہم بعد میں بڑی مشکل سے حالات پر قابو پایا جاسکا اور آٹھ لوگوں کی لاشیں برآمد کی گئیں ۔ ان میں سے سات لاشیں تو ایک ہی گھر سے ملی ہیں ۔ مرنے والوں کی تعداد ابھی اور بھی بڑھ سکتی ہے ۔

      پولیس نے بتایا کہ اب تک بھادو شیخ کے قتل کے معاملہ میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ دیگر مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔ آتش زنی کی واردات کا بھی معاملہ کرلیا گیا ہے ۔ جانچ اور ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: