پٹنہ : وزیراعظم نریندر مودی آج بہار میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لینے کے لئے پورنیا پہنچے۔ وزیراعظم مودی صبح تقریباََ دس بجے پورنیا کے چوناپور میں واقع فوجی ہوائی اڈہ پر پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیراعلی نتیش کمار اورنائب وزیراعلی سشیل کمار مودی نے کیا۔ اس کے بعد وزیراعظم مودی وزیراعلی نتیش کمار کے ساتھ ریاست کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کافضائی جائزہ لینے کے لئے روانہ ہوگئے۔ مسٹر مودی ہوائی جائزہ کرکے واپس آنے کے بعد پورنیا میں وزیراعلی اور ریاست کے سینئر حکام کے ساتھ سیلاب سے راحت و بچاو کاموں کاجائزہ لیں گے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔