ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار : اختر امام نے ہاتھی کے نام کی اپنی پانچ کروڑ کی جائیداد ، کروڑپتی بنے دونوں ہاتھیوں کو بتاتے ہیں اپنا کنبہ

اختر امام کے مطابق اگر ان کے دونوں ہاتھیوں کی موت ہو جاتی ہے ، تو جائیداد اراوت ٹرسٹ کو چلی جائے گی ۔

  • Share this:
بہار : اختر امام نے ہاتھی کے نام کی اپنی پانچ کروڑ کی جائیداد ، کروڑپتی بنے دونوں ہاتھیوں کو بتاتے ہیں اپنا کنبہ
بہار : اختر امام نے ہاتھی کے نام کی اپنی پانچ کروڑ کی جائیداد ، کروڑپتی بنے دونوں ہاتھیوں کو بتاتے ہیں اپنا کنبہ

پٹںہ کے اختر امام اپنے گھروالوں کے ساتھ نہیں رہتے ہیں ۔ بیٹے اور بیوی سے الگ اپنے دونوں ہاتھی موتی اور رانی کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں ۔ اختر امام نے اپنی آدھی جائیداد بیوی کے نام رجسٹری کی ہے اور آدھی جائیداد جو تقریبا پانچ کروڑ روپے ہے ، وہ اپنے دونوں ہاتھیوں کے نام رجسٹری کی ہے۔ ہاتھیوں سے ایسی محبت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ ایک طرف ہاتھی کے نام پر حالیہ دنوں میں خوب سیاست ہوئی تو وہیں ایک اختر امام ہیں جن کی زندگی کا مقصد ہی ہاتھیوں کی زندگی بنانا ہے۔


اختر امام کے مطابق اگر ان کے دونوں ہاتھیوں کی موت ہو جاتی ہے ، تو جائیداد اراوت ٹرسٹ کو چلی جائے گی ۔ اراوت ٹرسٹ کے اختر امام صدر ہیں ۔ پچاس سال کے اختر امام گزشتہ دس سالوں سے اپنے گھروالوں سے الگ رہتے ہیں ۔ موتی اور رانی نام کے یہ دونوں ہاتھی ہی اب اختر امام کا کنبہ ہے۔


 اختر امام نے اپنی آدھی جائیداد بیوی کے نام رجسٹری کی ہے اور آدھی جائیداد جو تقریبا پانچ کروڑ روپے ہے ، وہ اپنے دونوں ہاتھیوں کے نام رجسٹری کی ہے۔
اختر امام نے اپنی آدھی جائیداد بیوی کے نام رجسٹری کی ہے اور آدھی جائیداد جو تقریبا پانچ کروڑ روپے ہے ، وہ اپنے دونوں ہاتھیوں کے نام رجسٹری کی ہے۔


جائیداد کو لیکر کوئی ہنگامہ نہ ہو ، اس کے مدنظر اختر امام نے اپنے ہاتھیوں کے نام جائیداد بھی رجسٹرڈ کرادی ہے۔ اختر امام کے مطابق ہاتھیوں کی تسکری اور ہاتھی سے وابستہ غیر قانونی کام ہاتھیوں کی زندگی کے لئے سب سے زیادہ بڑا خطرہ ہے ، لیکن ہاتھیوں کو اس سے پوری طرح سے آزادی نہیں مل سکی ہے۔اختر امام کے مطابق ہاتھی کی حفاظت کے ساتھ ساتھ تمام جانوروں کی حفاظت کرنا انسانیت ہے، جس پر لوگوں کو غور کرنا چاہئے۔
First published: Jun 09, 2020 08:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading