ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار : ایم آئی ایم ممبر اسمبلی کو آر جے ڈی لیڈر نے دی جان سے مارنے کی دھمکی ، پولیس نے بڑھائی سیکورٹی

اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) کی پارٹی ایم آئی ایم نے کشن گنج کی کوچادھامن و بہادر گنج ، پورنیہ ضلع کی امور و بیاسی اور ارریہ ضلع کی جوکی ہاٹ سیٹ پر جیت درج کی ہے ۔

  • Share this:
بہار : ایم آئی ایم ممبر اسمبلی کو آر جے ڈی لیڈر نے دی جان سے مارنے کی دھمکی ، پولیس نے بڑھائی سیکورٹی
بہار : ایم آئی ایم ممبر اسمبلی کو آر جے ڈی لیڈر نے دی جان سے مارنے کی دھمکی ، پولیس نے بڑھائی سیکورٹی

ارریہ : جوکی ہاٹ سے اسد الدین اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم کے نو منتخب ممبر اسمبلی شاہنواز عالم کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اہلیہ ، ماں اور بیٹی کے ساتھ گالی گلوچ اور دھکا مکی بھی کی گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ جوکی ہاٹ کے سسونا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر دیر رات پیش آیا ۔ انہوں نے سابق ممبر پارلیمنٹ اور جوکی ہاٹ سے آر جے ڈی کے امیدوار سرفراز عالم پر دھمکی دینے الزام لگایا ہے ۔


جوکی ہاٹ کے ممبر اسمبلی شاہنواز نے تھانہ میں بڑے بھائی اور سابق ممبر پارلیمنٹ سرفراز عالم سمیت 15 لوگوں کے خلاف کیس درج کروایا ہے ۔ اس درمیان دھمکی دئے جانے کے واقعہ کے بعد ممبر اسمبلی کی رہائش گاہ پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سینئر افسران کے ذریعہ رات میں ہی ممبر اسمبلی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر معاملہ کی جانچ کی گئی ۔


بتادیں کہ شاہنواز عالم ، سرفراز عالم کے چھوٹے بھائی ہیں اور الیکشن میں سرفراز آر جے ڈی سے تو شاہنواز عالم ایم آئی ایم سے الیکشن لڑے تھے ، جس میں شاہنواز کی جیت ہوئی تھی ۔ دونوں ہی سیمانچل کے قداور لیڈر رہ چکے اور سابق مرکزی وزیر تسلیم الدین کے بیٹے ہیں ۔


غور طلب ہے کہ اویسی کی ایم آئی ایم نے سیمانچل علاقہ میں مہاگٹھ بندھن کے ووٹوں کو بڑی تعداد میں متاثر کیا اور پانچ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ۔ ایم آئی ایم نے بہار میں 20 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 16, 2020 03:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading