ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Bihar Election 2020 : ایم آئی ایم اور سماجوادی جنتادل میں ہوا اتحاد ، UDSA نام سے بنا نیا ایلائنس

Bihar Assembly Election 2020 : الیکشن کی آہٹ کے ساتھ ہی اسد الدین اویسی کی پارٹی نے بہار میں اپنی دستک دے دی ہے ۔ اسی کے ساتھ اب آر جے ڈی اور جے ڈی یو کی مشکلات بڑھتی نظر آرہی ہیں ۔

  • Share this:
Bihar Election 2020 : ایم آئی ایم اور سماجوادی جنتادل میں ہوا اتحاد ، UDSA نام سے بنا نیا ایلائنس
بہار اسمبلی انتخابات کی پچ پر انٹری کرنے کے بعد اسد الدین اویسی نے بڑا بیان دیا ۔

بہار میں اسمبلی انتخابات کے نزدیک آتے ہی سیاسی پارٹیوں میں ہلچل تیز ہوگئی ہے ۔ اب آر جے ڈی اور جے ڈی یو سمیت دیگر پارٹیوں کی مشکلات بڑھانے کیلئے انتخابی میدان میں یو ڈی ایس اے کی انٹری ہوچکی ہے ۔ الیکشن سے پہلے بہار میں ایک اور نیا اتحاد بن گیا ہے ۔ اے آئی ایم آئی ایم اور سماجوادی جنتا دل کے اتحاد کو یو ڈی ایس اے ایلائنس کا نام دیا گیا ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ اویسی کی پارٹی اب بہار میں اپنا پاوں جمانے کی کوشش میں مصروف ہوگئی ہے ۔


بہار اسمبلی انتخابات کی پچ پر انٹری کرنے کے بعد اسد الدین اویسی نے بڑا بیان دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں اتحاد کو لے کر کئی اور پارٹیوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے ۔ جو بھی ہمیں ووٹ کاٹنے والے بتاتے ہیں ، لوک سبھا میں ان کا کیا حشر ہوا یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ اویسی نے کہا کہ ہم ٹوینکل ٹوینکل لٹل اسٹار ہیں ، لیکن جنہوں نے بہار کے عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ کھلواڑ کیا ، ان سے یہ سوال کیوں نہیں کیا جاتا ۔ اسد الدین اویسی نے اشاروں ہی اشاروں میں نتیش کمار پر حملہ بولا ۔


اسد الدین اویسی نے کہا کہ مسلم ووٹروں پر کسی کا حق نہیں ہے ۔ یہ کوئی دعوی کرتا ہے تو کس حیثیت سے کرتا ہے ، یہ سمجھ میں نہیں آتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی ایک مذہب کی سیاست نہیں کرتے ہیں ، ہم پر جو الزامات لگائے جاتے ہیں وہ غلط ہیں ۔ اے آئی ایم آئی ایم اور سماجوادی جنتا دل اتحاد کو یو ڈی ایس اے ایلائنس کا نام دیا گیا ہے ۔


وہیں القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتاریوں پر اویسی نے کہا کہ این آئی اے کے ذریعہ مشتبہ لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے ۔ این آئی اے جانچ کررہی ہے کہ وہ کون ہیں ۔ آر جے ڈی کے ذریعہ اہمیت نہیں دئے جانے پر اویسی نے کہا کہ ہم تو ٹوینکل ٹوینکل لٹل اسٹار ہیں ، لیکن بہار کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ کون کون کس کو اہمیت دے رہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 19, 2020 06:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading