ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Bihar Assembly Election 2020 : مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم ، آر جے ڈی کو 144 سیٹیں ، کانگریس 70 پر لڑے گی الیکشن

Bihar Assembly Election 2020 Update : اسمبلی انتخابات کیلئے مہاگٹھ بندھن میں سیٹ شیئرنگ کی تصویر اب صاف ہوگئی ہے ۔ آر جے ڈی 144 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی تو وہیں کانگریس 70 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی ۔

  • Share this:
Bihar Assembly Election 2020 : مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم ، آر جے ڈی کو 144 سیٹیں ، کانگریس 70 پر لڑے گی الیکشن
مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم ، آر جے ڈی کو 144 سیٹیں ، کانگریس 70 پر لڑے گی الیکشن ۔ فوٹو : اے این آئی ۔

بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں تیز ہیں ۔ سیٹوں کی تقسیم کو لے کر جاری گھمسان کے درمیان اب مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر اب تصویر واضح ہوگئی ہے ۔ مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم ہوگئی ہے ۔ راشٹریہ جنتا دل ( آر جے ڈی ) 144 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی تو وہیں کانگریس 70 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرے گی ۔ علاوہ ازیں والمیکی نگر لوک سبھا سیٹ بھی کانگریس کے کھاتے میں گئی ہے ۔ خیال رہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں جے ڈی یو امیدوار ویدھناتھ پرساد مہتو نے اس سیٹ پر جیت حاصل کی تھی ۔ ان کی موت کے بعد یہ سیٹ خالی ہوگئی ہے ۔


سیٹوں کی تقسیم کی بات کریں تو سی پی آئی کے کھاتے میں چھ ، سی پی آئی ایم کو چار اور سی پی آئی ایم ایل کو 19 سیٹیں ملی ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ اگلے دو تین دنوں میں وی آئی پی اور جے ایم ایم کی سیٹوں کے بارے میں آر جے ڈی اعلان کرسکتی ہے ۔ خیال رہے کہ بہار میں اسمبلی کی مجموعی سیٹوں کی تعداد 243 ہے ۔



الیکشن کے دوران ضوابط پر عمل نہیں کرنے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے سخت رویہ اختیار کیا ہے اور بہار میں 27 افراد کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ دراصل گزشتہ الیکشن میں انتخابی اخراجات کی تفصیل نہ دینے کی وجہ سے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے ان سبھی لوگوں کی فہرست بھی ضلع افسران کو بھیج دی ہے ۔

غور طلب ہے کہ امیدواروں کو الیکشن کے بعد 30 دنوں کے اندر سارے اخراجات کی تفصیل دینی ہوتی ہے ۔ ان سبھی افراد پر تین سال کی پابندی لگائی گئی ہے ۔ گیا گھاٹ سے رگھوناتھ پرساد سنگھ ، ہتھوا سے سنجے موریہ اور فاروق خان ، کمہرار سے سبودھ کمار ، حیاگھاٹ سے محمد ارشد اور رام سکھا پاسوان ، کوشیشور استھان سے تورنتی ، بینی پور سے تاراکانت جھا ، بونی پور سے جتیندر پاسوان اور اننت کمار ، اورنگ آباد سے سنجیت چورسیا ، کٹنبہ سے رنجیت کمار ، کڑھنی سے سرجیت سمن ، اشرفی شنی ، ابھے کمار ، پوجا کماری اور کمار وجے ، کیوٹی سے وجے کمار ، اشوک جھا ، کھگڑیا سے ببیتا دیوی ، پاتے پور سے لکھیندر پاسوان ، پربتہ سے ستیش پرساد سنگھ ، بھورے سے جانکی دیوی ، شرما دیوی اور بیلدور سے بندو دیوی پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 03, 2020 06:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading