نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) کو بہار کے انتخابی ماحول (Bihar Assembly Election 2020) میں نشانہ بنانے کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ ممنوعہ خالصتانی دہشت گردوں سے (Khalistani Terrorist Organization) منسلک تنظیم ’جسٹس فار سکھ (Justice for Sikh)’ کے سربراہ گُرپتونت سنگھ پنو (Gurpatwant Singh Pannu) کے ذریعہ وزیر اعظم کے انتخابی تقریبات سمیت دیگر پروگراموں کے دوران ان کے خلاف غیر مہذب حرکت کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس سے تنظیم کی اس حرکت کی بین الاقوامی سطح پر چرچا ہوسکے۔ اس کے خدشہ کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیاں حرکت میں آگئی ہیں۔ بہار میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ہونے والے تمام انتخابی جلسے کے دوران سیکورٹی انتظامات پہلے سے اور زیادہ مضبوط اور چاق وچوبند کی جارہی ہے۔
اس کے پیش نظر مرکزی خفیہ ایجنسی آئی بی کی سینٹرل یونٹ مسلسل بہار یونٹ کے افسران کے ساتھ رابطہ میں ہے اور ضروری اطلاعات کو آپس میں شیئر کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی بہار کے مقامی پولیس افسران کے ساتھ بھی آئی بی (Intelligence Bureau) کے افسران تمام اِن پُٹس کو آپس میں شیئر کر رہے ہیں۔
خالصتانی دہشت گردوں کی پوسٹر والی سازشخالصتانی دہشت گرد اور ’جسٹس فار سکھ’ نام سے مہم چلانے والے دہشت گرد گرپتونت سنگھ پنو گزشتہ کافی وقت سے ہندوستانی حکومت کے خلاف اور ملک کے نوجوانوں کو بھڑکانے کے لئے ملک مخالف سرگرمیوں کو انجام دیتے ہوئے سوشل میڈیا، ای- میل، میسیج کے ذریعہ سے اپنی زہریلی سوچ کو پھیلانے کا کام کر رہا ہے۔ گرپتونت سنگھ پنو پاکستان کی شہہ پر امریکہ کے نیویارک شہر میں رہ کر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے اشارےپر ہندوستان کے اندر دہشت گردی کو بڑھانے اور نوجوانوں کو ورغلانے کے لئے مسلسل سازش کر رہا ہے۔ اپنی اس سازش کے تحت حال ہی میں اس نے وزیر اعظم مودی کے انتخابی جلسے اور تقریر کے وقت ان پر حملہ کرنے والے یا ان کے اوپر قانونی طریقے غیر مہذب حرکت کو انجام دینے والے لاکھوں کروڑوں روپئے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
حالانکہ جانچ ایجنسیاں بخوبی جانتی ہیں کہ دہشت گرد پنو کے اس اعلان کا کوئی اثر نہیں ہونے والا ہے، لیکن جاری کی گئی خصوصی الرٹ کے پیش نظر محتاط ہوتے ہوئے ایسے کسی بھی حادثہ کے ہونے سے روکنے کے لئے خصوصی آپریشن پر کام کر رہی ہیں۔ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم سکھ فار جسٹس کے خلاف مرکزی جانچ ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ ریاستوں کی مقامی خفیہ ایجنسی اور پولیس بھی اپنی نظریں بنائے ہوئے ہیں۔ آئی بی کے ذرائع کے مطابق، گرپتونت سنگھ پنو اس طرح کی حرکت کو اس لئے انجام دینے کی سازش کر رہا ہے تاکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اس کی چرچا ہوسکے اور پاکستان اور وہاں کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اس کی خوب خوش آمد کرے اور زیادہ سے زیادہ فنڈ مہیا کرائے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔