بہار میں 78 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، حکومت کے 11 وزرا کی قسمت داو پر
بہار اسمبلی الیکشن کے تیسرے اور آخری مرحلے کے تحت 78 اسمبلی حلقوں میں آج ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران سبھی کی نگاہیں ریاست میں حکمراں اتحاد این ڈی اے اور اپوزیشن گٹھ بندھن آر جے ڈی اور کانگریس کے درمیان کانٹے کے مقابلے پر ٹکی ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 07, 2020 08:23 AM IST

بہار میں 78 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، حکومت کے 11 وزرا کی قسمت داو پر
پٹنہ۔ بہار اسمبلی الیکشن (Bihar Assembly Election) کے تیسرے اور آخری مرحلے کے تحت 78 اسمبلی حلقوں میں آج ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران سبھی کی نگاہیں ریاست میں حکمراں اتحاد این ڈی اے (NDA) اور اپوزیشن گٹھ بندھن آر جے ڈی اور کانگریس (RJD-Congress) کے درمیان کانٹے کے مقابلے پر ٹکی ہیں۔ الیکشن میں این ڈی اے جہاں حکومت مخالف لہر (Anti Incumbancy) کو ٹالنے کے لئے پورا زور لگا رہا ہے، وہیں آر جے ڈی کی زیر قیادت مہا گٹھ بندھن بھی پورے جوش میں ہے۔
#WATCH | Bihar: People queue up at polling booth number 195 and 196 in Kishanganj for the third and final phase of #BiharPolls. pic.twitter.com/pxC023Pj22
— ANI (@ANI) November 7, 2020
People cast their votes in the third phase of #BiharElections; visuals from a polling station in Muzaffarpur.
A voter says, "I want our leader to work for the welfare of the country and society." pic.twitter.com/phBxr0p9PG
— ANI (@ANI) November 7, 2020
بہار میں آخری مرحلے کے الیکشن کے ساتھ ہی واحد والمیکی نگر لوک سبھا سیٹ ضمنی الیکشن کے لئے بھی آج ہی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ آخری مرحلے کا الیکشن بہار میں متھیلا اور سیمانچل علاقوں میں ہونا ہے جہاں برہمن اور مسلم ووٹرز فیصلہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ بہار میں آخری مرحلے کی ووٹنگ میں اسمبلی اسپیکر کے علاوہ 11 وزرا بھی میدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ آج ہی ای وی ایم میں قید ہو گا۔
बिहार विधानसभा चुनावों में आज तीसरे और आखिरी चरण का मतदान है। सभी मतदाताओं से मेरी विनती है कि वे अधिक से अधिक संख्या में लोकतंत्र के इस पावन पर्व में भागीदार बनें और वोटिंग का नया रिकॉर्ड बनाएं। और हां, मास्क पहनने और सोशल डिस्टेंसिंग का ध्यान भी अवश्य रखें।
— Narendra Modi (@narendramodi) November 7, 2020
بہار میں اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کے لئے وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کر کے لوگوں سے کورونا کی تمام احتیاطی تدابیر برتتے ہوئے ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بنانے کی اپیل کی۔