ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ووٹنگ سے پہلے تیجسوی یادو نے کھیلا "ذات کارڈ" ، اسٹیج سے اعلی ذاتوں کو لے کر کہہ دی یہ بڑی بات

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیجسوی یادو نے روہتاس میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لالو یادو کا راج تھا تو غریب سینہ تان کر بابو صاحب کے سامنے چلتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سرکار آئے گی تو ہم سب لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔

  • Share this:
ووٹنگ سے پہلے تیجسوی یادو نے کھیلا
ووٹنگ سے پہلے تیجسوی یادو نے کھیلا "ذات کارڈ" ، اسٹیج سے اعلی ذاتوں کو لے کر کہہ دی یہ بڑی بات۔ تصوہر : اے این آئی ۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کیلئے تشہیری مہم اختتام پذیر ہوگئی ہے ۔ پیر کو تشہیری مہم کے آخری دن بھی لیڈروں اور سیاسی پارٹیوں کے درمیان الزام تراشیوں کا دور جاری رہا ۔ اس سلسلہ میں روہتاس میں اپنی ریلی میں مہاگٹھ بندھن کے وزیر اعلی عہدہ کے امیدوار اور آر جے ڈی کے لیڈر تجسوی یادو نے ووٹنگ سے صرف ایک دن پہلے اشاروں ہی اشاروں میں ذات کارڈ کھیل دیا ۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق تیجسوی یادو نے روہتاس میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لالو یادو کا راج تھا تو غریب سینہ تان کر بابو صاحب کے سامنے چلتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سرکار آئے گی تو ہم سب لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ علاوہ ازیں تیجسوی نے اپنے انداز میں وزیر اعلی نتیش کمار پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک موقع اور کیوں دیں ، جنہوں نے نہ تو روزگار دیا اور نہ ہی ریاست سے غربت ختم کی ۔


تیجسوی نے کہا کہ نتیش کمار لاک ڈاون میں باہر پھنسے بہاریوں کو ریاست واپس لانے میں ناکام رہے ۔ انہوں نے ان سے کہا تھا کہ جہاں ہیں ، وہیں رہیں ۔




دراصل بہار میں راجپوت ذات کے لوگوں کو بابو صاحب کہا جاتا ہے ۔ تیجسوی کے ذریعہ دئے گئے اس بیان نے انتخابی ماحول کو گرم کردیا ہے ۔ اس سے تجسوی کے مخالفین کو ان پر حملہ بولنے کا موقع مل گیا ہے ۔ بی جے پی نے تیجسوی پر الیکشن کو ذات پات کی بنیاد پر بانٹنے کا الزام لگایا ہے ۔

بتادیں کہ بہار کے انتخابی دنگل میں این ڈی اے اتحاد کا مہاگٹھ بندھن سے براہ راست مقابلہ ہے ۔ این ڈی اے میں بی جے پی ، جے ڈی یو ، ہندوستانی عوام مورچہ ، وکاس شیل انسان پارٹی شامل ہیں ۔ وہیں مہاگٹھ بندھن میں راشٹریہ جنتادل ، کانگریس اور لیفٹ پارٹیاں شامل ہیں ۔ مرکز میں این ڈی اے کی ساتھی لوک جن شکتی پارٹی بہار میں الگ ہوکر الیکشن لڑ رہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 26, 2020 09:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading