ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Bihar Assembly Election 2020 : وی آئی پی چیف مکیش ساہنی نے کی بغاوت ، مہاگٹھ بندھن چھوڑنے کا اعلان

Bihar Assembly Election 2020 : بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے مہا گٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم کے ساتھ ہی گھمسان شروع ہوگیا ہے ۔ وکاس شیل انسان پارٹی کے سربراہ مکیش ساہنی سیٹوں کی تقسیم کے اعلان کے بعد کافی ناراض ہوگئے ۔

  • Share this:
Bihar Assembly Election 2020 : وی آئی پی چیف مکیش ساہنی نے کی بغاوت ، مہاگٹھ بندھن چھوڑنے کا اعلان
وی آئی پی چیف مکیش ساہنی نے کی بغاوت ، مہاگٹھ بندھن چھوڑنے کا اعلان

بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے مہا گٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم کے ساتھ ہی گھمسان شروع ہوگیا ہے ۔ وکاس شیل انسان پارٹی کے سربراہ مکیش ساہنی سیٹوں کی تقسیم کے اعلان کے بعد کافی ناراض ہوگئے ۔ ساہنی نے پریس کانفرنس کے درمیان ہی مہاگٹھ بندھن چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔ پریس کانفرنس میں مکیش ساہنی نے کہا کہ جو ہمارے ساتھ ابھی ہو رہا ہے ، وہ کہیں نہ کہیں بیک اسٹیبنگ ہے ۔ میں اس گٹھ بندھن سے باہر جارہا ہوں اور کل میڈیا سے بات چیت کروں گا ۔


قابل ذکر ہے کہ آر جے ڈی اور اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو ، کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر سدانند سنگھ ، کانگریس اسکریننگ کمیٹی کے صدر اویناش پانڈے سمیت دیگر جماعتوں کے صدور اور لیڈروں کی موجودگی میں سنیچر کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مہاگٹھ بندھن نے سیٹوں کا اعلان کیا ۔ مہاگٹھ بندھن میں ہوئے سیٹوں کے تال میل کے تحت آر جے ڈی 144 ، کانگریس 70 اور بائیں بازوں کی جماعتوں کو 29 سیٹیں دی گئی ہیں ۔



وہیں بائیں بازوں کی جماعتوں کے کھاتہ میں گئیں 29 سیٹوں میں سے 19 سیٹ پر ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی (ایم ایل) ، چھ سیٹ پرہندوستانی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) اور چار سیٹ پر مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے امیدوار الیکشن لڑیں گے ۔

ادھر الیکشن کے دوران ضوابط پر عمل نہیں کرنے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے سخت رویہ اختیار کیا ہے اور بہار میں 27 افراد کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ دراصل گزشتہ الیکشن میں انتخابی اخراجات کی تفصیل نہ دینے کی وجہ سے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے ان سبھی لوگوں کی فہرست بھی ضلع افسران کو بھیج دی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 03, 2020 07:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading