ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار اسمبلی انتخابات: آر جے ڈی کا انتخابی منشور جاری، 10 لاکھ نوکریاں اور نئی صنعتی پالیسی کا وعدہ

تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار کو خوشحال اور بہتر بنائیں گے۔ ریاست کا ہر گاؤں اسمارٹ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانٹریکٹ سسٹم کو ختم کرکے سبھی ملازمین کو مستقل کیا جائے گا اور یکساں کام کے بدلے یکساں تنخواہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکری میں دو طرح کا نظام نہیں ہوگا۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 24, 2020 03:16 PM IST
  • Share this:
بہار اسمبلی انتخابات: آر جے ڈی کا انتخابی منشور جاری، 10 لاکھ نوکریاں اور نئی صنعتی پالیسی کا وعدہ
آر جے ڈی کا انتخابی منشور جاری، 10 لاکھ نوکریاں اور نئی صنعتی پالیسی کا وعدہ

پٹنہ۔ بہار کی اہم اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل کے رہنما اور عظیم اتحاد کے وزیراعلی کے عہدے کے دعوےدار تیجسوی پرساد یادو نے آج کہا کہ ان کی حکومت بننے پر دس لاکھ سرکاری نوکریوں کے ساتھ ہی روزگار کے لئے نئی صںعتی پالیسی بنائی جائے گی۔ اسمبلی میں اپوزیشن کے رہنما تیجسوی یادو نے عظیم اتحاد کے امیدواروں کے حق میں انتخابی تشہیر کے لئے روانہ ہونے سے پہلے یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں ریاستی صدر جگت آنند سنگھ ، قومی ترجمان منوج جھا کے ساتھ ہی دیگر سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں بہار اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا ‘پرتھم پرتگیا پرتھم پیار،سکھی سمردھ سرووتم بہار‘ کے نام سے انتخابی منشور جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کا منشور نہیں بلکہ آر جے ڈی کا عزم ہے۔


یادو نے کہا کہ بہار کو خوشحال اور بہتر بنائیں گے۔ ریاست کا ہر گاؤں اسمارٹ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانٹریکٹ سسٹم کو ختم کرکے سبھی ملازمین کو مستقل کیا جائے گا اور یکساں کام کے بدلے یکساں تنخواہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکری میں دو طرح کا نظام نہیں ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سرکاری نوکری کے ساتھ روزگار کےلئے صنعتوں کو فروغ دینے کے ارادے سے نئی صنعتی پالیسی بنائی جائے گی۔ بنیادی طورپر ریاست کے رہنے والے نوجوانوں سے سبھی سرکاری بحالی امتحانات کے لئے درخواست کی فیس نہیں لی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ کیریئر کیڈر کو مستقل تنخواہ پر عارضی نوکری کے ساتھ گروپ کے اراکین کو سود سے پاک قرض دیا جائے گا۔



تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار میں موجودہ بجلی کی شرحوں کو کم کیا جائےگا۔ چینی،پھلوں کے ڈبہ بند خوراک اشیا ،پیکٹ میں بند خوردنی سامان ،ماہی پروری ،مرغی اور بطخ پروری پر مبنی کاروباروں کے لئے سود سے پاک قرض کا انتظام کیا جائےگا۔ اسی طرح انتخابی منشور میں کئی دیگر وعدے بھی کئے گئے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جو لوگ ان کے اعلانات کا مذاق اڑاتے تھے وہ خود روزگار دینے کی بات کر رہے ہیں۔دوسری طرف بھارتیہ جنتا پارٹی کہہ رہی ہے کہ ہم روزگار دیں گے تو دوسری طرف وزیراعلی اور جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار نوکری دینے کے نام پر اپنے ہاتھ کھڑے رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنا وزیراعلی کا چہرہ تک طے نہیں کر پائی ہے۔ بی جے پی رہنما اور بہار کے نائب وزیراعلی سشیل مودی تو بہاریوں کو بے عزت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 24, 2020 03:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading