ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار الیکشن: پہلے مرحلے کی 71 سیٹوں پر آج تھم جائے گی انتخابی تشہیر، تمام پارٹیوں نے جھونکی اپنی طاقت

گزشتہ انتخابات میں جےڈی یو نے عظیم اتحاد کے ساتھ انتخاب میں حصہ لیا تھا لیکن اس بار کا سیاسی منظرنامہ بدل گیا ہے۔ اب جےڈی یو، بی جے پی کے ساتھ ہے۔ ایسے میں دیکھیں تو پہلے مرحلے کے انتخاب میں عظیم اتحاد کا وقار داؤ پر لگا ہے۔

  • Share this:
بہار الیکشن: پہلے مرحلے کی 71 سیٹوں پر آج تھم جائے گی انتخابی تشہیر، تمام پارٹیوں نے جھونکی اپنی طاقت
بہار الیکشن: پہلے مرحلے کی 71 سیٹوں پر آج تھم جائے گی انتخابی تشہیر

پٹنہ۔ آج شام پانچ بجے بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے انتخابی تشہیر ختم ہو جائے گی۔ 28 اکتوبر کو 71 اسمبلی حلقوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تمام سیاسی پارٹیوں کی تیاری مکمل ہو گئی ہے اور سب اپنی اپنی جیت کا دعوی کر رہے ہیں۔ پہلے مرحلے کے انتخاب میں نکسل متاثرہ علاقے بھی ہیں۔


الیکشن کمیشن نے صاف ماحول میں انتخاب کرانے کی پوری تیاری کر لی ہے۔ اس تعلق سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے کی 71 سیٹوں میں آرجےڈی کی 28 سیٹنگ سیٹ ہے، کانگریس کی نو، جےڈی یو کی 19 اور بی جے پی کی 12 سیٹ ہے۔ اس کے علاوہ چیناری اور امام گنج پر جیتن رام مانجھی کی پارٹی نے جیت حاصل کی تھی۔


گزشتہ انتخابات میں جےڈی یو نے عظیم اتحاد کے ساتھ انتخاب میں حصہ لیا تھا لیکن اس بار کا سیاسی منظرنامہ بدل گیا ہے۔ اب جےڈی یو، بی جے پی کے ساتھ ہے۔ ایسے میں دیکھیں تو پہلے مرحلے کے انتخاب میں عظیم اتحاد کا وقار داؤ پر لگا ہے۔ 71 سیٹوں میں 37 سیٹیں عظیم اتحاد کے پاس ہیں یعنی عظیم اتحاد کے موجودہ ایم ایل اے ہیں۔ اب عظیم اتحاد کے لئے اپنی سیٹنگ سیٹوں کو بچانے کا چیلنج کھڑا ہے وہیں این ڈی اے کی بات کریں تو جےڈی یو کے 19، بی جے پی کے 12 اور جیتن رام مانجھی کی سیٹ، مجموعی طور سے دیکھیں تو این ڈی اے اپنی سیٹنگ سیٹوں کو بچانے کے ساتھ ساتھ نئے علاقوں کو فتح کرنے کی کوشش میں جٹا ہے۔


ادھر اس علاقے میں اوپیندر کشواہا اور اسدالدین اویسی کا اتحاد بھی اپنے لئے جگہ بنانے کی کوشش کرتا نظر آرہا ہے۔ انتخابات سے پہلے کی دو رات سیاسی پارٹیوں کے لئے انتہائی سخت ہے۔ انتخابی تشہیر آج شام پانچ بجے ختم ہوجائے گی لیکن لوگوں کو رجھانے کی قواعد رابطوں کے ذریعے سیاسی لیڈران کریں گے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 26, 2020 02:18 PM IST