ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Bihar Result 2020 : جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی نے کہا : صرف کورونا کی وجہ سے ہار رہے ہیں ہم

جے ڈی یو کے سینئر لیڈر کے سی تیاگی رجحانات سے مایوس نظر آرہے ہیں ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہم صرف کورونا وائرس کی وجہ سے ہار رہے ہیں ۔

  • Share this:
Bihar Result 2020 : جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی نے کہا : صرف کورونا کی وجہ سے ہار رہے ہیں ہم
Bihar Result 2020 : جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی نے کہا : صرف کورونا کی وجہ سے ہار رہے ہیں ہم

بہار اسمبلی انتخابات کو لے کر اب تک آئے رجحانات میں این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن میں کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو مل رہی ہے ، تاہم این ڈی اے تھوڑا سا آگے ہے ۔ حالانکہ جے ڈی یو کے سینئر لیڈر کے سی تیاگی ان رجحانات سے مایوس نظر آرہے ہیں ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہم صرف کورونا وائرس کی وجہ سے ہار رہے ہیں ۔


کے سی تیاگی نے کہا کہ ایک سال پہلے آر جے ڈی لوک سبھا انتخابات میں ایک سیٹ بھی نہیں جیت پائی تھی ۔ لوک سبھا کے نتائج کے حساب سے دیکھیں تو جے ڈی یو اور اس کے اتحاد  کو 200 سے زیادہ سیٹیں جیتنی تھی ۔ اس ایک سال میں برانڈ نتیش نہ تو ذرہ برابر بھی پھیکا پڑا ہے اور نہ ہی برانڈ آر جے ڈی میں کوئی چمک آئی ہے ۔ ہم اس مرتبہ صرف کورونا وائرس کی وجہ سے ہار رہے ہیں ۔




تیاگی نے کہا کہ اس مرتبہ اگر ہماری شکست ہورہی ہے تو وہ قدرتی آفت کی وجہ سے ہورہی ہے ۔ اس مرتبہ کے الیکشن میں نہ تو برانڈ نتیش کہیں غائب ہوا ہے اور نہ ہی تیجسوی یادو کوئی بڑا چہرہ بن کر ابھرے ہیں ۔

خیال رہے کہ اب تک کے رجحانات میں این ڈی اے 120 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ مہاگٹھ بندھن 113 سیٹوں پر آگے ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 10, 2020 11:21 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading