ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں بی جے پی اور جے ڈی یو کے مسلم لیڈروں کا دعویٰ ، این ڈی اے کو ملے گا اقلیتی طبقہ کا ووٹ

این ڈی اے میں شامل پارٹیاں انتخابات سے قبل اپنے ووٹروں کو واضح پیغام دینے کی کوشش کررہی ہیں کہ حکومت سب کا ساتھ اور سب کا وکاس کی بات پر قائم ہے ۔ ساتھ ہی نتیش کمار کا سشاسن کا دعویٰ صحیح ثابت ہوا ہے ۔

  • Share this:
بہار میں بی جے پی اور جے ڈی یو کے مسلم لیڈروں کا دعویٰ ، این ڈی اے کو ملے گا اقلیتی طبقہ کا ووٹ
بہار میں بی جے پی اور جے ڈی یو کے مسلم لیڈروں کا دعویٰ ، این ڈی اے کو ملے گا اقلیتی طبقہ کا ووٹ

بہار کی این ڈی اے حکومت نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے تعلق سے کافی کام کیا ہے۔ بی جے پی نے اقلیتوں کیلئے تمام فلاحی کاموں کو زمین پر اتارنے کی جے ڈی یو کے ساتھ مل کر کوشش کی ہے ۔ یہ کہنا ہے بہار بی جے پی ترجمان اظفر شمسی کا ۔ اظفرشمسی نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے بلاتفریق مذہب و ملت کام کرنے کی لگاتار کوشش کی ہے ۔ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے تعلق سے حکومت نے مولانا مظہرالحق یونیورسیٹی کو قائم کیا ، اسکولوں کے نطام کو درست کیا ، اردو ٹیچروں کی بحالی کو یقینی بنایا ، مدرسوں کے مسائل حل کئے اور صوبہ میں کہیں بھی فرقہ ورانہ فساد نہیں ہوا ۔ اس کے علاوہ حکومت کے دیگر تمام کاموں میں اقلیتوں کی حصہ داری رہی ہے ۔ ایسے میں صوبہ کا اقلیتی طبقہ این ڈی اے کی حمایت کرے گا ، اس بات کا مجھے یقین ہے ۔


اطفر شمسی نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے مسلم لیڈر اقلیتی اکثریتی علاقوں میں جاکر باقاعدہ حکومت کی کارکردگی کو لوگوں کے سامنے رکھیں گے ۔ شمسی کے مطابق اب صوبہ کا اقلیتی طبقہ آر جے ڈی کے جھانسے میں نہیں آنے والا ہے ۔ ادھر جے ڈی یو کے مسلم لیڈروں نے بھی مہم چھیڑ دی ہے ۔ جےڈی یو ایم ایل سی خالد انور نے کہا کہ ورچوئل کانفرنس منعقد کر کے اقلیتی علاقوں کے لوگوں کو پارٹی سے قریب لانے کی کوشش کی جائے گی ۔ خالد انور کے مطابق صوبائی حکومت اقلیتوں کے معاملہ میں ہمیشہ انصاف پسند رہی ہے اور نتیش کمار اقلیتوں کے مسائل کو حل کرانے کی کوشش کرتے رہے ہیں ۔ ایسے میں اقلیتی طبقہ این ڈی اے پر بھروسہ کرے گا ۔


ظاہر ہے کہ اسمبلی انتخابات قریب ہیں اور تمام پارٹیوں کی نظر صوبہ کی سترہ فیصدی مسلم ووٹوں پر ہے ۔ این ڈی اے میں شامل پارٹیاں انتخابات سے قبل اپنے ووٹروں کو واضح پیغام دینے کی کوشش کررہی ہیں کہ حکومت سب کا ساتھ اور سب کا وکاس کی بات پر قائم ہے ۔ ساتھ ہی نتیش کمار کا سشاسن کا دعویٰ صحیح ثابت ہوا ہے ۔


این ڈی اے کے مسلم لیڈران اقلیتی علاقوں میں مہم چلاکر نتیش کمار کے کاموں کو بتائیں گے اور کام کی بدولت لوگوں سے ووٹ کرنے کی اپیل کریں گے ۔ اس موقع پر این ڈی اے کے مسلم لیڈروں نے عظیم اتحاد کی پارٹیوں پر بھی سخت حملہ بولا ۔ ان کے مطابق عظیم اتحاد کا نعرہ ہوا ہوائی ہے ۔ وہ جھوٹ بول کر لوگوں کا دل نہیں جیت سکتے ہیں ۔ دل جیتنے کیلئے کام کرنا ہوتا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 14, 2020 05:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading